مظفر وارثی

مظفر وارثی
مظفر وارثی
مظفر وارثی
ادیب
پیدائشی نام مظفر وارثی
تخلص مظفر
ولادت 23 دسمبر 1933ء میرٹھ، یو۔ پی، برطانوی ہندوستان
ابتدا پاکستان
اصناف ادب شاعری
ذیلی اصناف غزل
نظم
حمد و نعت
گیت
قطعات
تعداد تصانیف 20
تصنیف اول برف کی ناؤ


مظفر وارثی (ولادت: 23 دسمبر 1933ء بنام محمد مظفر الدین احمد صدیقی) موجودہ صدی کی چندگنی چنی آوازوں میں سےایک اورعہد حاضر میں پاکستان کے نمایاں ترین شاعر اور نعت خواں ہیں۔

فہرست

[ترمیم] ابتدائی زندگی

مظفر وارثی برطانوی ہندوستان کے شہر میرٹھ (یو۔ پی) میں صوفی شرف الدین احمدچشتی قادری سہروردی کے ہاں پیدا ہوئے۔

[ترمیم] اہم تصانیف

20 شائع شدہ ، دس اشاعت پذیر

[ترمیم] اعزازات

پرائیڈ آف پرفارمنس

[ترمیم] مظفروارثی کی شاعری

آپ اردوشاعری کی تاریخ کا اہم ستون اورعہد حاضر میں اردو نعت کا انتہائی معتبر نام ہیں تاہم آپ نے ہر صنف شعرغزل، نظم، حمد، نعت وسلام، گیت، قطعات اور ہائیکووغیرہ میں طبع آزمائی کی ہے۔ آپ کی شاعری اپنے منفرد اسلوب اور موضوعات کے تنوع کے باعث پیش منظر کے شاعروں کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ اردوکےنامورشاعرجناب احسان دانش نےلکھا تھا، "نئی طرز کے لکھنے والوں میں جدید غزل کا معیار مظفر وارثی کی غزل سے قائم ہوتا ہے۔" اردوادب کی تاریخ میں مظفروارثی جتنے مستنداورمعتبرنعت گوشاعرگردانے جاتے ہیں اس سے کہیں بڑے غزل گوشاعرہیںمگرتنگ نظر ماڈرن شاعروں اور متعصب نقادوںکے سبب غزل کے حوالے سے کہیں بھی ان کاذکرنہیں ملتا۔گزرے پچاس سالوں میں اب تک ان کی غزلوں پرمشتمل ضخیم نمبرشائع ہوچکے ہیںمگران کاتذکرہ کسی بھی نمبرمیں نہیںملتا۔مکمل طورپرنظر اندازکیاجاتارہاہے۔یہی وجہ ہے کہ عام قارئین کوان کی غزل گوئی کے اوصاف کاپوری طرح علم ہی نہیں ہے ۔وہ توصرف یہی سمجھتے ہیں کہ وہ صرف ٹی وی پرکبھی کبھارنعت پڑھتے ہیں۔ مظفروارثی اپنی انفرادی زندگی میں ایک بہادراورنڈر،بے باک انسان ہیں۔ان کی رگوں میں خون صدیق ؓ اوراسلام کاجذبہ انڈرکرنٹ کی طرح۔۔۔جان محفل ،مرضی کے مالک۔انفرادی ہویااجتماعی زندگی انہوں نے ہرطرح خیرکاپرچارکیاہے اوردیانتدارانہ رائے میں وطن اوراہل وطن کوبہت کچھ دیاہے۔اچھی نظمیں ،نعتیں،غزلیںاورگیت ۔خلوص اورمحبت جوآج نایاب ہے۔

[ترمیم] مزید دیکھیے

[ترمیم] بیرونی روابط

ویکیمیڈیا کامن سے متعلق میڈیا رکھتاہے:

system wymiany linków wymiana linkami wymiana linkami SEO Tools tanie kredyty gotówkowe kreatyna Plaza 3 star hotel Los Angeles krynica noclegi Sejm Tyk