دارالحکومتوں کی فہرست

اس وقت 192 تسلیم شدہ ممالک ہیں جن میں سے اقوام متحدہ کے 192 رکن ہیں اور ایک (ویٹیکن سٹی) رکن نہیں ہے۔ ان کے دارالحکومت نیچے دیے گئے ہیں۔ ویٹیکین سٹی کو دیگر ممالک کے ساتھ رکھا گیا ہے اگرچہ وہ ایک تسلیم شدہ ملک ہے۔

[ترمیم] دارالحکومت

دارالحکومت یا دارالخلافہ کسی ملک کا ایسا شہر ہوتا ہے جسے مرکزی حیثیت حاصل ہو۔ یہ حیثیت انتظامی، آئینی، کاروباری یا پارلیمانی ہو سکتی ہے۔ عموماً ممالک کا ایک ہی دارالحکومت ہوتا ہے۔ مگر کچھ ممالک ایسے ہیں جن کے باضابطہ، انتظامی یا پارلیمانی دارالحکومت علیحدہ ہوتے ہیں۔ زیادہ تر ممالک کے دارالحکومت آبادی کے لحاظ سے ان کے سب سے بڑے شہر بھی ہوتے ہیں۔ قاہرہ، ٹوکیو، ماسکو، میکسیکو سٹی، ویلنگٹن اور بوگوتا آبادی کے لحاظ سے بڑے دارالحکومتوں میں شمار ہوتے ہیں۔

[ترمیم] اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے دارالحکومت

نیچے دی گئی فہرست کو اردو حروف تہجی کے حساب سےترتیب دیا جا سکتا ہے۔ اردو نام کے حساب سے ترتیب دینے کے لیے نمبر شمار والا خانہ استعمال کیا جائے تاکہ اردو حروف کی درست ترتیب کے مطابق جدول کو مرتب کیا جا سکے۔

اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے دارالحکومت
شمار
بحساب اردو حروفِ تہجی
ملک دارالحکومت
1 آذربائیجان باکو
2 آرمینیا یریوان
3 آسٹریا ویانا
4 آسٹریلیا کینبرا
5 آئرلینڈ ڈبلن
6 آئس لینڈ ریکیاوک
7 اتحاد القمری مورونی
8 ارجنٹائن بیونس آئرس
9 اردن عمان
10 ازبکستان تاشقند
11 استوائی گنی ملابو
12 اسرائیل یروشلم
13 اطالیہ روم
14 افغانستان کابل
15 البانیہ تیرانا
16 الجزائر الجزیرہ
17 انڈورا انڈورا لا ویلا
18 انڈونیشیا جکارتہ
19 انگولا لواندا
20 ایتھوپیا عدیس ابابا
21 ایران تہران
22 ایکواڈور کوئٹو
23 ایل سیلواڈور سان سالوادور
24 بارباڈوس برج ٹاؤن
25 بحرین منامہ
26 برازیل برازیلیا
27 برطانیہ لندن
28 برکینا فاسو اواگادوگو
29 برونائی بندر سری بیگاوان
30 برونڈی بوجومبورا
31 بلغاریہ صوفیہ
32 بنگلہ دیش ڈھاکہ
33 بوسنیا و ہرزیگووینا سرائیوو
34 بولیویا لاپاز (انتظامی)ِ سوکر (آئینی و عدالتی)
35 بوٹسوانا گیبورون
36 بھارت نئی دہلی
37 بھوٹان تھمپو
38 بہاماس نساؤ
39 بیلاروس منسک
40 بیلیز بلموپان
41 بینن پورتو نوفو
42 پاپوا نیو گنی پورٹ مورسبائی
43 پاکستان اسلام آباد
44 پالاؤ میلیکیوک
45 پاناما پاناما شہر
46 پرتگال لزبن
47 پولینڈ وارسا
48 پیراگوئے ایسونسیون
49 پیرو لیما
50 تاجکستان دوشنبے
51 ترکمانستان اشک آباد
52 ترکی انقرہ
53 تنزانیہ دارالسلام (انتظامی)، ڈوڈوما (باضابطہ)
54 تووالو فونافوتی
55 تھائی لینڈ بنکاک
56 تیونس تونس
57 ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو پورٹ آف اسپین
58 ٹوگو لومے
59 ٹونگا نوکوالوفا
60 جاپان ٹوکیو
61 جارجیا طفلس
62 جبوتی جبوتی
63 جرمنی برلن
64 جزائر سلیمان ہونیارا
65 جزائر مارشل ماجورو
66 جمہوریہ چیک پراگ
67 جمیکا کنگسٹن
68 جنوبی افریقہ پریٹوریا (باضابطہ و پارلیمانی)، بلوم فاؤنٹین (عدالتی) کیپ ٹاؤن (قانونی)
69 جنوبی کوریا سیول
70 چاڈ اینجامینا
71 چلی سانتیاگو (باضابطہ) ولپارائسو (پارلیمانی)
72 چین بیجنگ
73 ڈنمارک کوپن ہیگن
74 ڈومینیکا روسو
75 روانڈا کیگالی
76 روس ماسکو
77 رومانیہ بخارسٹ
78 ریاستہائے متحدہ امریکہ واشنگٹن ڈی سی
79 زمبابوے ہرارے
80 زیمبیا لوساکا
81 ساؤٹوم ساؤ ٹوم
82 سان مارینو سان مارینو شہر
83 سربیا بلغراد
84 سری لنکا کولمبو (باضابطہ)، سری جے وردھنے پورا کوٹے (پارلیمانی)
85 سرینام پاراماریبو
86 سعودی عرب ریاض
87 سلوواکیہ براتیسلاوا
88 سلووینیا لیوبلیانا
89 سنگاپور سنگاپور
90 سوازی لینڈ مبابان (باضابطہ و انتظامی)، لوبامبا (شاہی و پارلیمانی)
91 سوڈان خرطوم
92 سویٹزر لینڈ برن
93 سویڈن اسٹاک ہوم
94 سیچیلیس وکٹوریا
95 سیرالیون فری ٹاؤن
96 سینٹ کیٹز باسیتیر
97 سینٹ لوسیا کاستریس
98 سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز کنگز ٹاؤن
99 سینیگال ڈاکار
100 شام دمشق
101 شمالی کوریا پیونگ یانگ
102 صومالیہ موغادیشو
103 عراق بغداد
104 عمان مسقط
105 فجی سووا
106 فرانس پیرس
107 فلپائن منیلا
108 فن لینڈ ہلسنکی
109 قازقستان آستانہ
110 قبرص نکوسیا
111 قطر دوحہ
112 کانگو کنشاسا
113 کانگو (زائر) برازا ویل
114 کرغیزستان بشکک
115 کروشیا زغرب
116 کمبوڈیا پنوم پن
117 کوت داوواغ یاموسوکرو (باضابطہ)، عابدجان (انتظامی)
118 کوسٹا ریکا سان جوز
119 کولمبیا بوگوتا
120 کویت کویت شہر
121 کیپ ورڈی پرائیا
122 کیریباتی تاراوا
123 کیمرون یاؤندے
124 کینیا نیروبی
125 کینیڈا اٹاوہ
126 کیوبا ہوانا
127 گریناڈا سینٹ جارجز
128 گنی بساؤ
129 گنی بساؤ کوناکری
130 گوئٹے مالا گوئٹے مالا شہر
131 گھانا اکرا
132 گیانا جارج ٹاؤن
133 گیبون لبریویل
134 گیمبیا بانجول
135 لاؤس وینتیان
136 لائبیریا مونروویا
137 لبنان بیروت
138 لتھووینیا ویلنیوس
139 لٹویا ریگا
140 لکسمبرگ لکسمبرگ
141 لیبیا طرابلس
142 لیختینستائن واڈوز
143 لیسوتھو ماسیرو
144 مالدیپ مالے
145 مالٹا والیٹا
146 مالڈووا چشیناؤ
147 مالی بماکو
148 مائکرونیشیا پالیکیر
149 متحدہ عرب امارات ابو ظہبی
150 مڈغاسکر انتاناناریوو
151 مراکش رباط
152 مشرقی تیمور دلی
153 مصر قاہرہ
154 مقدونیہ اسکوپیہ
155 ملائشیا پتراجایا (انتظامی)، کوالالمپور (باضابطہ)
156 ملاوی لیلونگوے
157 مناکو موناکو
158 منگولیا آلان باتور
159 موریشس پورٹ لوئس
160 موزمبیق موناکو
161 مونٹینیگرو پوڈگوریکا
162 میانمار نیپیداو
163 میکسیکو میکسیکو سٹی
164 ناروے اوسلو
165 ناورو کوئی نہیں (سب سے بڑا شہر: یاران)
166 نائجر نیامی
167 نائجیریا ابوجا
168 نکاراگوا ماناگوا
169 نمیبیا ویندہوک
170 نیپال کھٹمن