تبادلۂ خیال منصوبہ:دیوان عام/وثق ہفتم

ص==تبدیلیاں== صفحۂ اول میں ابواب کی مناسب جگہ بنانے کیلیۓ چند تبدیلیاں کی ہیں۔ براہ کرم دیکھ لیجیۓ اور کوئی راۓ ہو تو دیجیۓ۔ اگر پہلے والی صورت مناسب معلوم ہوتی ہو تو ان تبدیلیوں کو واپس لوٹایا جاسکتا ہے۔ سمرقندی

اسلام علیکم! افراز بھائی آپ نے بہت اچھا کام کیا۔ میری ایک تجویز ہے کہ ان سب کو سانچہ:تصفح بند میں ہونا چاہے زمروں کی جگہ پر ۔ ہر باب میں متعلفہ زمرہ تو ہو گآ ہی! سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 06:38, 20 جون 2007 (UTC)

فہرست

[ترمیم] باب

انگریزی وکیپیڈیا پر Portal غالباً کسی namespace کا نام ہے۔ اس prefix کے صفحات "سانچوں" کی طرح کام کرتے ہیں۔ مثلا [1] پر ترمیمی صفحہ کھول کر یہ

{{/box-header|''Did you know...''|Portal:Mathematics/Did you know}}
{{/Did you know|total=15|show=9}}

دیکھیں۔ یہاں Portal:Mathematics/Did you know ایک سانچہ کی طرح بلایا جاتا ہے۔ اردو وکیپیٰڈیا پر یہ اس طرح کام نہیں کرتا جب تک اس کا نام کے شروع میں "ساتچہ" کا اضافہ نہ کر دیا جاوے۔ اس کے علاوہ ممکن ہے کہ ذیلی صفحات (subpages) بھی اردو وکیپیڈٰیا پر تمام namespaces میں چالو نہ ہوں۔ ثاقب صاحب توجہ فرمائیں۔

--Urdutext 03:33, 24 جون 2007 (UTC)

  • بالکل درست توجہ دلائی آپ نے، اس بات نے تاریخ اور جغرافیہ وغیرہ کے ابواب کے سانچے اردو میں کرتے وقت بڑا پریشان کیا تھا۔ کرنے کو تو ایک ایک کر کہ ہر سانچہ ہاتھ سے تبدیل کیا جاسکتا ہے مگر بہتر ہے کہ پہلے ایک بار حقیقت معلوم کرلی جاۓ کہ portal کا چکر ہے کیا ، تاکہ بعد میں کوئی پیچیدگی نا پیدا ہو۔ سمرقندی
portal انگریزی وکیپیڈیا کی نیم سپیس کا حصہ ہے۔ کیا آپ حضرات ہمارے باب کو بھی نیم سپیس کا حصہ بنانا چاہتے ہیں؟
جی ثاقب صاحب۔ اگر portal کو نام فضاء بنانے سے یہ اسی طرح چلے گا جس طرح انگریزی وکیپیڈیا پر چلتا ہے، تو ہم یہی چاہتے ہیں۔

--Urdutext 01:49, 26 جون 2007 (UTC)

[ترمیم] صفحہ اول

صفحہ اول پر بہت سی چیزیں جن کا مقصد ایک ہی ہے بار بار نقل ہو رہی ہیں۔ مثلا ابواب اور زمرہ جات کے روابط۔۔

میرا مشورہ یہ تھا کہ موجودہ رمرہ جات کے راوبط کو ابواب کے روابط میں تبدیل کیا جاۓ۔زمرہ جات کی صفحہ اول پر اب اس لیے ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہر باب میں اسی نام کا زمرہ بھی شامل ہوگا۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ نیا صارف آتے ہی ہماری اصلاحات میں نہ الجھ جاۓ۔ ---مشورہ مفت ہے۔۔۔۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 11:05, 25 جون 2007 (UTC)

  • میں تائید کرتا ہوں۔ ہر باب میں اس کے تمام زمرہ جات کی تفصیل ہونا چاہئیے۔ زمروں کو صفحہ اول پر علیحدہ سے لکھنے کی ضرورت نہیں۔ ایسے زمرے جو کسی باب میں ابھی نہیں آرہے ان کے لیے ابواب کے ناموں کے ساتھ 'تمام ابواب' کے نیچے ایک رابطہ بنام زمرہ جات بنایا جا سکتا ہے۔--سید سلمان رضوی 11:12, 25 جون 2007 (UTC)
  • میری طرف سے بھی اثبات ہے کہ صفحۂ اول پر صرف ابواب کے ربط ہونے چاہئیں، زمرہ جات کا خانہ ہٹا دینا چاہیے ہاں اگر چند ایسے اہم موضوعات ہیں جن پر باب موجود نہیں ان کے زمرہ جات کے لیے ایک ربط بناکر ایک صفحے پر اہم زمرہ جات لکھے جا سکتے ہیں فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
  • محترم دوستوں تھوڑا وقت دو :- ) نقشہ ہے پورا صفحہ اول کا موجود ، انشااللہ سب ہو جاۓ گا پر وقت !! وہ ہے نا کہ وقت کی ہر شۓ غلام !! سمرقندی
  • ارے نہیں ! بھیا میری سیدھی سی بات میں پیچیدہ مطالب نا نکالو :-) میرا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ میں آپ کو یا کسی اور کو یہ کہوں کہ انتظار کریں۔ میں نے تو یہ بات صرف اس وجہ سے کہ دی تھی کہ ماضی قریب میں آخری ترمیم جو کہ ابواب ربط خوش آمدید کے ساتھ رکھنے کی کی گئی تھی وہ میری تھی اس لیے میں سمجھا کہ ان ہی ابواب کے ربط میں ترامیم کی بات ہو رہی ہے تو ٹھیک ہے میں کردوں گا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں آپ کو، سلمان صاحب کو یا ثاقب صاحب کو انتظار کرنے کا کہ رہا ہوں :- ) اگر آپ لوگ مناسب تبدیلیاں کر لیں تو مجھے تو خوشی ہوگی کہ میری جان چھوٹ گئی۔ میرا تو یہ خیال ہے کہ جو جو کچھ کرسکتا ہے وہ اسکو کر دینا چاہیۓ۔ ضرورت سے زیادہ اجازت نامے اور مشورے مانگنے میں بھی وقت ضائع ہوتا ہے۔ سمرقندی
  • سمرقنددی صاحب! ثاقب اور سلمان صاحبان کے بارے میں تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن اپنے بارے میں تو میں ضرور کہوں گا کہ سانچے بنانے میں میرا دماغ نہیں چلتا، بڑی کوششیں کیں لیکن نقل کے لیے بھی عقل نہ چل سکی، البتہ ثاقب بھائی اور سلمان بھائی تو اس میدان کے شہسوار ہیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
سمرقندی بھائی مجھے آپ کے پچھلے تبصرے سے یہ بات سمجھ آئی تھی کہ شاید آپ صفحہ اول کو نیۓ سرے سے تعمیر کر رہے ہیں !! سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 12:02, 25 جون 2007 (UTC)
  • ثاقب بھائی میرا نقشہ نیا صفحہ اول بنانے کا نہیں ہے بلکہ پورے صفحہ اول پر چھوٹی چھوٹی ترمیمات کا ہے۔ میرا مقصد اس ویکیپیڈیا پر پہلے دن سے آج تک ایک ہی ہے ، اور وہ ہے کے کسی طرح سائنس کا مکمل ڈھانچہ اردو میں ڈال دیا جاۓ پھر آنے والے اس ڈھانچے پر گوشت و پوست لگاتے رہیں گے۔ میرے اس مقصد کو ایک صاحب نے طنزاً میرا ایجنڈا بھی کہا تھا :- ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ آپ صفحہ اول کو نۓ سرے سے بنا رہے ہیں ، براہ کرم آپ اس صفحہ اول کی تجدید کے منصوبے کو مکمل کر لیجیۓ ، یہ ایک بہت اھم اور خوشخبری والی بات ہوگی۔ سمرقندی

[ترمیم] مدد درکار

کیا کوئی شخص ان تصویروں کو GIF میں کنورٹ کرکے اپ کوڈ کرسکتاہے؟

  1. تصویر:Emblem-favorites.svg
  2. تصویر:Dialog-information.svg
  3. Image:Internet-web-browser.svg

سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 09:56, 29 جون 2007 (UTC)

میں انتظار کرتا ہوں۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 11:02, 29 جون 2007 (UTC)

[ترمیم] صفحہ اول

صفحہ اول کا متبادل تیار ہے۔ اب اس میں میری طرف سے کسی نیۓ خانے کا اضافہ نہیں ہوگا۔ البتہ چھوٹی موٹی تبدیلیوں کی بہت گنجائش ہے۔ اپنی راۓ دیں۔ تاکہ اسے مزید بہتر بنایا جاسکے۔صارف:ثاقب/صفحہ اول

سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 12:13, 29 جون 2007 (UTC)


برادرم ثاقب۔ السلام علیکم۔
بہت خوبصورت کام ہے۔ اسے بہتر بنانے کے لیے کچھ تجاویز ہیں۔ ایک تو صفحہ اول کے نمونے پر آزاد دائرۃ المعارف درست کر دیں۔ (ایک تو آزاد میں ذ کی جگہ ز اور دوسرے دائرہ کی جگہ دائرۃ جو کہ دو چشمی ہ ہے جیسا لوگو میں لکھا ہوا ہے)
دوسری تجویز یہ ہے کہ ابواب کے روابط ضرور دیے جائیں۔ نیچے آپ نے کچھ روابط دیے ہیں وہ کچھ تو ابواب کے ہیں اور کچھ زمرہ جات کے۔ چونکہ زمرے ابواب میں آ جاتے ہیں اس لیے میرے خیال میں زمروں کی جگہ ابواب کے روابط دیے جائیں۔ اور براہ کرم باب معاشیات کا رابطہ بھی دے دیں جو کہ اس وقت نہیں ہے۔ میرے خیال سے اس کا ربط پہلے صفحے پر ہونا چاہئیے۔ اگر جگہ کم ہو تو ثقافت کی جگہ اس کو رکھا جا سکتا ہے۔
اس میں دوسری زبانوں کے روابط ابھی نظر نہیں آ رہے۔
اگر منتخب مضمون اور منتخب تصویر کے کالموں کے درمیان ذرا سی جگہ ہو تو زیادہ خوبصورت ہوگا۔ --سید سلمان رضوی 12:36, 29 جون 2007 (UTC)

وعلیکم اسلام

املاء میں نے ٹھیک کردی ہے، زمرہ جات کے روابط کو آہستہ آہستہ ابواب کے ربط میں تبدیل کردوں گا۔

دیگر زبانوں کے روابط میرے خیال میں جو سائد پر آتے ہیں کافی نہیں ہیں؟(فی الحال وہ نظر نہیں آرہے، یہ جب صفحہ اول بن جاۓ گآ تو نظر آئیں گے۔)

باقی خواتین وحضرات کی کیا راۓ ہے؟16:46, 29 جون 2007 (UTC)

[ترمیم] اچھا ، متوازن اور خوبصورت صفحہ ہے

چند تجاویز درج ہیں ۔۔۔۔۔

  • 1- منتخب مقالہ اور منتخب تصویر کی نیلی پٹی ایک سطح پر ہونی چاہیۓ جسکے لیۓ منتخب تصویر کی بالائی حد (border) کو صفر کرنا ہوگا۔ ترمیز (coding) ذیل میں درج کر رہا ہوں مناسب لگے تو اختیار کرلیں

| style="width: 30%;vertical-align: top; border-top:0px; border-left:#000c3a thin solid; border-right:#000c3a thin solid;border-bottom:#000c3a thin solid; background:#020212;" | { {صارف:سیف اللہ/منتخب تصویر} }

  • 2- خوش آمدید کے خانے میں سیدھے ہاتھ پر 4 سطریں (lines) ہیں اس لیۓ الٹے ہاتھ پر موجود روابط بھی تین تین کے بجاۓ چار چار ہونا چاہیں۔
  • 3- ثاقب بھائی ، اس جہالت میں ڈوبی قوم سے اس بات کی توقع نہیں رکھی جاسکتی کہ وہ خود تلاش کے خانے میں Mutagen اور Permutation جیسے الفاظ لکھ کر تلاش کر سکے گی۔ لہذا اس قوم کی استعداد کو مدنظر رکھتے ہوۓ صفحہ اول پر انگریزی alphabets اور اردو ابجد دینا ضروری ہیں۔ براہ کرم انکو کسی جگہ اسی طرح دے دیجیۓ جیسے موجودہ صفحہ اول پر دیۓ گۓ ہیں۔
  • 4- اس صفحہ کو صفحہ اول بنانے کے بعد کچھ عرصہ تک موجودہ (یعنی پرانے) صفحہ اول کی ترمیز کو اسی طرح رہنے دیا جاۓ یعنی یا تو < ! -- -- > میں کر دیا جاۓ یا اگر آپ ایسا نہیں کرنا چاہتے ہوں تو کم از کم اسے حذف نہ کیا جاۓ۔ سمرقندی
اب آپ کی کیا راۓ ہے؟ یہ تمام روابط حتمی نہیں۔ بعض جگہوں پر صرف جگہہ پوری کرنے کے لیے ڈالے گیۓ ہیں۔ میں ان تمام روابط کو آپ تمام حضرات کی راۓ سے آہستہ آہتسہ تبدیل کرتا رہوں گآ۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:44, 30 جون 2007 (UTC)
مجھے یہ بھی بتا دیں کہ اس کو کب رائج کروں؟سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:47, 30 جون 2007 (UTC)

[ترمیم] گذارشات

  1. سانچہ { { صارف:ثاقب/صفحہ اول/زمرہ اشاریہ 3 } } کو سانچہ { { صارف:ثاقب/صفحہ اول/تعارف بالا } } کے نیچے ہی رکھنا مناسب ہے ، صفحے کے نیچے بالکل آخر میں ابجد کی موجودگی غیرمتوازن اور عجیب سے لگتی ہے۔
  2. میرے خیال میں تو سانچہ { { صارف:ثاقب/صفحہ اول/زمرہ اشاریہ 3 } } میں ، فہرست مضامین لکھنے کی ضرورت نہیں ہے صرف مضامین لکھنا کافی ہے ، ویسے آپ جو مناسب سمجھیں ۔
  3. سانچہ { { صارف:ثاقب/صفحہ اول/زمرہ اشاریہ 3 } } میں انگریزی ابجد کی coding مندرجہ ذیل کر دیجیۓ اس سے سمت بائیں سے دائیں محسوس ہوگی اور arial پڑھنے میں سب سے آسان خط ہے۔

{| style="border-bottom:1px solid #003636; border-left:1px solid #003636; text-align:left; font-family:arial; border-right:1px solid #003636; border-top:0px solid #000000; background-color:#000000; width:100%"

  • صفحہ میں تناسب کی خاطر جس طرح ابتداء میں خوش آمدید خانہ F F C9 C9 کے گلابی رنگ میں ہے اسی طرح کا ایک خانہ اگر اقوال کے نیچے آخر میں F F C9C9 کے گلابی رنگ میں ہو تو مناسب اور متوازن صفحہ لگے گا۔
  • یہ تمام صرف گذارشات اور/ یا مشورے ہیں ، باقی افراد سے پوچھ لیجیۓ اور جیسا آپ صاحبان مناسب سمجھیں ویسا ہی کر لیجیۓ۔ سمرقندی
{{صارف:ثاقب/صفحہ اول/زمرہ اشاریہ 3}} کو اگر میں پرانی جگہہ پر ہی رکھتا ہوں تو اب یہ سانچہ ضرورت سے زیادہ جگہ لیتا ہے۔ جو بہت ہی عجیب لگتا ہے۔
میں نیچے ایک اور گلابو بنا تو دوں، مگر اس میں رکھنا کیا ہے؟
باقی حضرات کی راۓ اب اور کیسے لی جاسکتی ہے؟سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 08:27, 1 جولا‎ئی 2007 (UTC)
  • اس سانچے { {صارف:ثاقب/صفحہ اول/ابجد} } کو منتخب تصویر کے سانچے کے نیچے رکھنے کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ مناسب ہے ؟ یا پھر ایسا بھی کیا جاسکتا ہے کہ اردو کے مضامین کی الف بے اسی جگہ خوش آمدید کے خانے کے نیچے رکھ دی جاۓ جیسے پہلے رکھی تھی اور انگریزی کے ابجد تصویر کے نیچے دے دیۓ جائیں۔ سمرقندی
  • کب منتقل کر رہے ہیں ثاقب صاحب نیا صفحہ اول ؟ سمرقندی
جب کہیں۔۔۔۔! سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:03, 1 جولا‎ئی 2007 (UTC)
  • تو میرا خیال ہے کہ اب کم از کم عارضی طور پر ہی اسکو صفحہ اول پر رکھ دیا جاۓ تو بہتر ہے تاکہ مزید اصلاح ہوسکے۔ اگر کسی ساتھی کی جانب سے اعتراض آیا تو اسے واپس کیا جاسکتا ہے ------- موجود صفحہ اول کو < ! - - - - > میں کر کے چھپایا جاسکتا ہے۔ سمرقندی

[ترمیم] صفحہ اول

یہ منتخب تصویر صرف مجھے ہی نظر نہیں آ رہی یا کسی اور کے ساتھ بھی مسلہ ہے؟سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 03:07, 2 جولا‎ئی 2007 (UTC)

  • ہم تو دوزخ میں بھی آپ ہی کے ساتھ ساتھ ہونگے ثاقب بھائی :- ) سمرقندی
  • مجھے بھی نظر نہیں آ رہی، صفحہ کھولا تو ایک جھلک دکھائی اور پھر غائب ہو گئی فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

[ترمیم] منتخب مقالہ

کوئی صاحب منتخب مقالے کے سانچے میں زمرہ:منتخب مقالہ شامل کر سکتے ہیں؟ تاکہ کوئی بھی منتخب مقالہ براہ راست زمرے میں جا سکے۔فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

[ترمیم] شعر وکیان کے لیے!

آج مطالعے کے دوران ایک شعر نظروں سے گذرا تو بلا اختیار مجھے وکیپیڈیا یاد آگیا، اور واقعتاً یہ شعر کسی نے وکیپیڈیا کے لیے ہی کہا ہوگا ؛-):

ما زندہ ازانیم کہ آرام نہ گیرم
موجیم کہ آسودگی ما عدم ماست

ترجمہ: ہم اس لیے زندہ ہیں کہ رکتے نہیں ہیں ہم ایسی موج ہیں کہ ہمارا ٹھیرنا ہماری موت ہے

مجھے فارسی نہیں آتی، اس لیے شعر کے الفاظ یا ترجمے میں کوئی غلطی ہو تو بتا دیجیے گا۔ ویسے منتخب شعر کا سلسلہ ختم ہوگیا نہیں تو میں اسے وہاں لگاتا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • ہلکا پھلکا اضافہ تو صفحہ اول میں آہستہ آہستہ ہوتا رہۓ گا۔ اگر شعر کا سانچہ لانے کے بارے میں کوئی اختلاف راۓ نہ ہو تو میں کسی مناسب جگہ پر اسکو لگانے کی کوشش کرسکتا ہوں، بس دیگر ساتھیوں کی راۓ درکار ہے۔ آپ مجاہدین نے تو اس فارسی شعر کا عملی نمونہ پہلے روز سے ہی اس دائرہ المعارف پر پیش کر رکھا ہے۔ کہاں انگریزی ویکی پر لکھنے والے کروڑوں افراد اور کہا بیچارے پانچ ! کون عظیم ہے؟ سمرقندی
صارف:سیف اللہ/متفرق اشعار کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ میرے نزدیک 10 چیزیں صفحہ اول میں ڈال کر 6 ماہ بعد تبدیل کرنے سے اچھا ہے کہ ایک آدھی چیز ہو جو تیز تیز تبدیل کی جاۓ۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 15:24, 3 جولا‎ئی 2007 (UTC)
  • نہیں میرا کہنے کا مقصد یہ ہر گز نہ تھا کہ منتخب شعر کو صفحۂ اول پر جگہ دی جائے۔ سیف بھائی کی بات درست ہے کہ چند چیزیں تیزی سے تبدیل ہوتی رہیں تو بہتر ہے۔فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

[ترمیم] ترجمہ درکار

  • عظیم وادی الشق ۔ سمرقندی
  • Product = حصیلہ
  • Products = حصولات / حصائیل

سمرقندی

[ترمیم] مشکل الفاظ

جناب سلمان صاحب ، میں اب آپ کو کیسے بتاؤں اور کیا کیا بتاؤں ؟؟ سلمان بھائی اردو کے رائج الفاظ کی بات سائنسی مضامین کیلیۓ نہیں لاگو کی جاسکتی ؛ اردو کے رائج الفاظ سے وہ موضوعات نہیں لکھے جاسکتے جو کہ اس ویکی پر لکھے جاچکے ہیں اور لکھے جانے ہیں۔ آپ اردو لغت کی بات کرتے ہیں !! میں نے ایک مستند مانی جانے والی لغت میں مندرجہ ذیل اندراج دیکھا ہے۔

* Function (math) = قوت

پھر ؟؟ اب کیا خیال ہے آپ کا لغات کے بارے میں ؟ آپ نے تو کہ دیا کہ قوت کہیں بھی function کیلیۓ نہیں آتا جبکہ لغت میں لکھا ہوا ہے ؟؟ اور میں نے اسی لیۓ لکھ دیا تھا کہ یہ غلط ہے۔ سلمان بھائی برا نہیں مانیۓ گا ، میری بات سمجھنا مشکل ہے شائد اور میں شائد سمجھا بھی نہیں سکتا۔ کوئی اصطلاح استعمال کرتے وقت صرف ایک ہی شعبہ کو مدنظر نہیں رکھا جاتا ، آپ صرف ریاضی یا معاشیات یا حیاتیات کو درست کرلیں اور اس اصطلاح کو دیگر سائنسی مضامین مثلا حیاتی کیمیاء ، وراثیات ، جراحی یا ہندسیات و طرزیات وغیرہ کیلیۓ ناقابل الاستعمال بنا ڈالیں !! یہ کہاں کی دانشمندی ہے ؟؟ اور اسطرح ہوگا کیا ؟ وہی جو میں نے خالد اور حیدر کو کہا تھا کہ چوں چوں کا مربہ بنے گا ۔

reaction کیلیۓ ردعمل کا لفظ تو ایک دسویں جماعت کا طالب بھی جانتا ہوگا تو کیا تعامل اختیار کرتے وقت یہ میرے علم میں نہیں تھا :- ) آپ کسی انسان کے کسی بات پر اختیار کیۓ گۓ رویۓ کو تو ردعمل کہـ سکتے ہیں مگر biochemistry میں کیا کریں گے ؟؟ کیا دو سالمات کے درمیان reaction کو بھی ردعمل کہیں گے؟ ؟ میری بات نہیں سنتے نا سنیۓ ، کسی بھی اردو کی کتاب میں (پاکستان یا ہندوستان ہی کی سہی) دیکھ لیجیۓ سالمات کا reaction تعامل ہی ملے گا۔

فعال ، مفعل ، تفاعل ، فعل ، یہ تمام الفاظ Arabic three root system کے قاعدے سے ف ع ل کی اساس سے بنے ہیں اور یہ کسی طرح بھی مناسب ہی نہیں ہے کہ صرف آسان الفاظ (اور وہ بھی بلا ضرورت) کو لانے کی خاطر قواعد کو نظر انداز کرتے ہوۓ ایک ہی انگریزی لفظ کے اردو متبادل کیلیۓ مختلف قواعد کے تحت بنے الفاظ استعمال کیۓ جائیں، جبکہ درست الفاظ بھی موجود ہوں۔ جیسا کہ آپ نے reactor کیلیۓ مفاعل تجویز کیا ہے ، تو کیا reaction کیلیۓ تفاعل مناسب نہیں ہوگا ؟ اگر تفاعل عربی ہے تو کیا مفاعل عربی نہیں ؟ اگر تفاعل رائج نہیں تو کیا مفاعل رائج ہے ؟؟

عرض مکرر ہے کہ رائج الفاظ اور آسان الفاظ کی بات کو سائنسی موضوعات کی وسعت جاننے والا کوئی بھی شخص سواۓ ----- غیر منطقی طرز عمل ----- کے کچھ بھی نہیں کہے گا۔ کبھی کوئی سائنسی اصطلاح کسی ایک شعبے کیلیۓ نہیں بنائی جاتی ۔ biochemistry کی اصطلاح بنانے کا ارادہ ٹہرے تو اسی لفظ کا engineering، surgery, medicine, technology اور economics وغیرہ میں استعمال اور مفہوم بھی مدنظر رکھنا چاہیۓ۔ سمرقندی

  • چلیے میں مان لیتا ہوں۔ تفاعلی کی جگہ دالہ استعمال کر لیتا ہوں مگر یہ بتائیے کہ ایسے الفاظ کے متبادل آپ نے ویکیپیڈیا پر کہاں رکھے ہیں۔ شمارندی مسرد دیکھی اس میں تو نہیں۔ بدقسمتی سے میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ میں مختلف مضامین میں الفاظ تلاش کرتا پھروں اور وہ بھی اس صورت میں کہ جو الفاظ میں استعمال کر رہا ہوں وہ پہلے سے اردو کتابوں میں اسی لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ جیسے تفاعل بکثرت اردو میں function کے لیے معاشیات اور ریاضی دونوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ دالہ ویکیپیڈیا کے علاوہ کہاں استعمال ہوا ہے؟ اس طرح تو کام رکا رہے گا ۔ یہ بتائیے کہ میں کہاں سے دیکھوں کہ کسی لفظ کا وکیپیدیا پر کیا اردو متبادل استعمال ہو رہا ہے کیا ایسی کوئی لغت ہے۔ اگر ہے تو وہ کہاں ہے۔ میں خود چاہتا ہوں کہ وکیپیڈیا پر یکسانیت سے کام ہو۔ یہ جو الفاظ کے متبادل بنائے گئے ہیں یقیناً بحث و مشورہ کے بعد بنائے گئے ہوں گے۔ یہ بحث کہاں ہے؟ براہ کرم اس کا ربط (link) بھی بتا دیں تاکہ میں تمام الفاظ جو اب تک ویکیپیڈیا پر رائج کیے گئے ہیں وہاں سے دیکھ لوں۔ تفاعل کی جگہ دالہ کو تبدیل کر دوں گا یا آپ کردیں۔ چند اور الفاظ ہیں جو ریاضی میں بھی ہیں اور جن کا استعمال معاشیات میں بکثرت ہوگا۔ ان کے اردو متبادل (اردو وکی پیڈیا والے) بھی بتا دیں تاکہ اس قسم کی بحث میں مزید وقت ضائع نہ ہو۔ الفاظ یہ ہیں : diagram, schedule, Straight line ,curve, relation (as in math),marginal,game theory, ۔ کیا ان کے لیے فارسی والے متبادل استعمال کر لیے جائیں؟۔ سید سلمان رضوی
  • سلمان بھائی میرا مقصد آپ کو الجھن میں ڈالنا ہرگز نہیں تھا ، میں تو آپ کے کام کی دل سے قدر کرتا ہوں کہ آپ نے اب تک جو کچھ بھی کیا وہ انتہائی معیاری ہے۔ پریشان نہیں ہوں ، نا اپنا ذہن الجھائیں اور نا ہی لکھنے سے گریز کریں یا ہچکچائیں۔ آپ جو بھی الفاظ لغت سے یا کتاب سے مستند اور متبادل سمجھتے ہوں وہی استعمال کرتے جایۓ اسطرح کام تیز بھی ہوگا اور وقت بھی ضائع نہیں ہوگا۔ اب میرا خیال ہے کہ اس بحث کو ختم کرتے ہیں اور کام شروع کرتے ہیں ۔ ٹھیک ؟ :- ) سمرقندی
  • شکریہ ثمرقندی صاحب۔ مگر اوپر جو الفاظ لکھے ہیں ان کے متبادل کہاں سے لوں کیونکہ یہ یقیناً ریاضی میں کہیں استعمال ہوئے ہوں گے۔ سید سلمان رضوی
  • ریاضی کے تمام مضامین انگریزی ناموں سے تلاش کیے جا سکتے ہیں۔ (یہی حال سائنسی مضامین کا بھی ہے۔)۔ مثلاً relation تلاش کرنے پر recurrence relation ملتا ہے، جس کا ترجمہ "رَجعت نسبت" ہؤا ہے۔

--Urdutext 00:32, 6 جولا‎ئی 2007 (UTC)

[ترمیم] Copyright violation

I hope I'm writing on the correct page!

I am Huji on Metawiki and an Administrator of Farsi Wikipedia (as well as a member of other some other wikis). I'm writing to inform you about an unintentional violation of copyright.

Images under copyright can be used on wikipedia in some special situations. One of these situations, called fair use of copyrighted material, is when we use a logo or trademark of a company to present it on its article. As you can see Here this should be limited to when we illustrate the object in question (the company in the above example) merely.

On the Main Page of Urdu Wikipedia, however, I can clearly see the logo of BBC. The logo is not a copyright free image (although I'm unhappy to say this fact is not clarified on the image description page) and its use on the Main Page is does not lie within the boundaries of fair use. So I request you to remove this image from the Main Page and any other pages, other than those describing the BBC itself.

The same rule applies to logos of other news agencies, etc, if any. Please also notice that the same problem was observed on the home page of Arabic Wikipedia, but they immediately removed the logos upon my request today.

In case you have a question, you can post a message on my talk page on Metawiki or my talk page on Farsi Wikipedia.

Thank you

Huji 14:01, 5 جولا‎ئی 2007 (UTC)

Thankyou for contating us ,We shall remove them immediately سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:09, 5 جولا‎ئی 2007 (UTC)
  • جناب ثاقب بھائی کہاں ہے صفحہ اول پر بی بی سی کا لوگو؟ جسکو ہٹانے کا آپ وعدہ کر رہے ہیں ؟؟ سمرقندی

Dear سمرقندی. In case your message here is to me, please pay attention that I'm no good in understanding Urdu language, and need you to write in English. Regards, Huji 16:25, 5 جولا‎ئی 2007 (UTC)

Actually he is not talking about Main Page instead he is talking about this one حالات حاضرہ . These Templates were created by me and I understand that was violation of copyright. All such templates have been deleted.سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:54, 5 جولا‎ئی 2007 (UTC)

Well سیف اللہ is right. I mean the Halat Hazera page. Thank you for taking the point I made. Huji 19:11, 5 جولا‎ئی 2007 (UTC)::::

[ترمیم] Protect my user page and talk page

I would like to request both my user page and my talk page to be protected in their current state. Thanks in advance. Huji 14:01, 5 جولا‎ئی 2007 (UTC)

Protected سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:56, 5 جولا‎ئی 2007 (UTC)

[ترمیم] Bot request for User:Byrialbot

Hello! Sorry for not speaking your language. I ask for permission to run my interwiki bot Byrialbot here at the Urdu Wikipedia, and to get a bot flag for it so it will not fill the Recent changes page.

  • Bot account: User:Byrialbot (contributions)
  • Botmaster: User:Byrial
  • Botmaster's home project: da:User:Byrial
  • List of botflags on other wikipedias: als:, am:, an:, ar:, arc:, bat-smg:, be:, bg:, bm:, bn:, bs:, bpy:, ca:, cdo:, ceb:, co:, cs:, cv:, da:, de:, el:, en:, eo:, es:, et:, ff:, fo:, fr:, fy:, ga:, gl:, he:, hr:, hsb:, hu:, hy:, id:, io:, is:, it:, ja:, ka:, ksh:, kw:, la:, lb:, li:, lt:, lv:, mk:, ml:, mr:, ms:, nap:, nds:, nds-nl:, nl:, nn:, no:, nrm:, pms:, pt:, qu:, ro:, ru:, scn:, sco:, simple:, sh:, sk:, sl:, sr:, su:, sv:, ta:, te:, th:, tl:, uk:, vec:, vls:, vo:, wo:, zh-min-nan:, zh-yue
  • Purpose: Interwiki
  • Technical details: Interwiki using Pywikipediabot (constantly updated with CVS) starting from da:, nn:, no: and sv:. It mostly runs manually assisted and I try to solve found interwiki conflicts when I can.

It will soon begin to do test edits. If this is not the right to ask, please tell where go to. Thank you! Byrial 16:29, 5 جولا‎ئی 2007 (UTC)

We will give you boot status soon سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:58, 5 جولا‎ئی 2007 (UTC)
Thank you for bot status! Byrial 11:57, 12 جولا‎ئی 2007 (UTC)

[ترمیم] 6 ہزار مبارکباد!

ماشاء اللہ وکیپیڈیا اردو نے 6 ہزار کا سنگ میل بھی عبور کر لیا جس پر میں تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی شبانہ روز محنتوں کا ثمر اب سب کے سامنے ہے۔ لیکن ایک امر کا افسوس مجھے ضرور ہے کہ ہم نے جب 5 ہزار کا سنگ میل عبور کیا تھا تو اس وقت تین ہزار مضامین 7 ماہ کے عرصے میں تیار کیے تھے لیکن اس مرتبہ کارکردگی تھوڑی مایوس کن رہی اور ہم نے مارچ سے اب تک 4 ماہ میں صرف ایک ہزار مضامین کا اضافہ کیا ہے، لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ اس عرصے میں لکھے گئے تمام مضامین انتہائی معیاری تھے اور اب وکی پر غیر معیاری مضامین شامل ہونا تقریباً ختم ہو گیا ہے۔ ویسے میری جون اور جولائی کے مہینوں سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں کیونکہ ان مہینوں میں اکثر طلباء کی چھٹیاں ہوتی ہیں اور وہ امتحانات سے بھی فارغ ہو چکے ہوتے ہیں اس لیے میرا اندازہ یہی تھا کہ ان مہینوں میں بہت زیادہ کام ہوگا لیکن جون کے مہینے میں میں خود بھی زیادہ متحرک نہ رہ سکا جس کا مجھے افسوس ہے بہرحال جولائی میں بھرپور کام کرنے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ گذشتہ ماہ کا ازالہ ہو جائے۔ خیر آپ سب کو ایک مرتبہ پھر مبارکباد قبول ہو۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

[ترمیم] لال مسجد

دنیا کے اکثر اخبار "لال مسجد" کو "ریڈ موسق" لکھ رہے ہیں۔ ادھر اردو وکیپیڈٰیا پرکچھ عرصہ پہلے کئی احباب "مونٹ بلانک" کے نام کو اردو میں ڈھالنے پر برہم تھے! --Urdutext 00:16, 14 جولا‎ئی 2007 (UTC)
بجا فرمایا ہے آپ نے ۔ نہ صرف لوگ الفاظ کو اردو میں ڈھالنے پر برہم ہوتے ہیں بلکہ ہر لفظ کو بشمول ملکوں اور علاقوں کے ناموں کے، انگریزی سے مستعار لینے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس کی مثال مونٹ بلانک کی بھی ہے جس کا اصل فرانسیسی تلفظ موں بلاں ہے۔ اس سے تو بہتر ہے کہ ہم اسے فارسی کی طرح کوہِ سفید کہہ دیں۔ اسی طرح فرانس کے شہر اس طرح لکھے جاتے ہیں جیسے وہ انگریزی میں کہلائے جاتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ایران کے ایک شہر 'بم' میں زلزلہ آیا تو اردو ٹیلیویژن کے لوگوں نے اس کا نام فارسی سے 'بم' لینے کی بجائے انگریزی سے دیکھ کر (Bam) بام بنا دیا۔ رہا مسجد تو اسے میں اور بے شمار احباب انگریزی میں Masjid لکھتے ہیں کیونکہ موسق اصل میں ایک ایسا لفظ ہے جو مسلمانوں کی توہین کے لیے استعمال ہوتا تھا کیونکہ مسلمانوں کو موسکیٹو (مچھر) کہا جاتا تھا۔--سید سلمان رضوی 00:41, 14 جولا‎ئی 2007 (UTC)

بلکل سہی کہا آپ دونوں نے؛ موں بلاں کو مونٹ بلانک کہنا نا صرف اردو کے نظریے سے حماقت انگیز ہے، بلکہ فرانسیسی نظریے سے بھی یہ بلکل غلط بات ہے۔ اردو میں کسی فرانسیسی لفظ کا ترجمہ کرنے کے لیے انگریزی کون استعمال کرتا پے؟ --Uchohan 03:44, 12 اگست 2007 (UTC)

[ترمیم] ویب پیڈ

السلام وعلیکم! وکیپیڈيا کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں ویب پیڈ کس طرح enable کیا جا سکتا ہے؟ ایک طریقہ جو کسی صارف کے اسکرپٹ کو امپورٹ کرنے کا تھا، صارف کی جانب سے مونو بک میں تدوین کے باعث کارگر نہیں رہا۔ اس سلسلے میں مدد درکار ہے۔ Qamar Ansari 06:56, 23 جولا‎ئی 2007 (UTC)

وکی پیڈیا میں ویب پیڈ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہے۔ ویب پیڈ کو استعمال کرنے کے لیے اسے بہت زیادہ اصلاح کی ضرورت ہے۔
اب تمام اپریٹنگ سسٹمز اردو کی بورڈ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ صرف win98 والوں کے لیے ویب پیڈ کی اصلاح کرنا میرے لیے ممکن نہیں ہے۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 13:47, 24 جولا‎ئی 2007 (UTC)
قمر صاحب، اگر یہ آپ کے کسی کام کا تھا تو آپ اس صفحہ صارف:ثاقب/monobook.js کے "تاریخہ" میں جا کر پرانا صفحہ حاصل کر سکتے ہیں۔ میں نے ایک دفعہ یہ صفحہ اپنی monobook میں ڈالا تھا، تو پیڈ کچھ کام کرتا لگ تو رہا تھا، معلوم نہیں کہ پوری طرح کام کرتا تھا یا نہیں۔ مذید مدد کے لیے آپ "اردو ویب ڈاٹ آرگ" پر نبیل صاحب سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

--Urdutext 01:47, 25 جولا‎ئی 2007 (UTC)

--Urdutext 01:47, 25 جولا‎ئی 2007 (UTC)

[ترمیم] بہت بہت شکریہ

میں تمام برادران کا بہت مشکور ہوں جن کی رہنمائی سے ویب پیڈ استعمال کرنے کے قابل ہوا. اس سلسلے میں اگر کوئی مسئلہ درپیش ہوا تو آب حضرات کو تکلیف دوں گا. ٓٓٓٓ

[ترمیم] Bot status for PipepBot

Hello! I ask for permission to run my interwiki bot PipepBot here, and to get a bot flag for it.

  • Operator: it:User:Pipep
  • Purpose: Interwiki
  • Software: Pywikipedia
  • Have bot flag at: als, am, an, ar, az, bat-smg, be-x-old, bn, bs, ca, ceb, cs, cv, da, en, eo, et, fo, fur, fy, ga, hr, id, is, ka, ksh, la, lb, li, lv, mk, ml, nap, nds, nds-nl, nn, no, pms, roa-tara, scn, simple, sl, sr, sv, th, uk, vec, zea
  • Details: Interwiki using Pywikipediabot. It mostly runs manually assisted. May run automatically in some cases.

Thank you! --it:User:Pipep 18:39, 11 اگست 2007 (UTC)

PipepBot has now bot status. Thank you! it:User:Pipep 15:18, 25 ستمبر 2007 (UTC)

[ترمیم] اس صفحے پر اس صفحے کا

کیا کوئی دوست اس صفحے پر دیۓ گۓ صفحے کا کام یا مصرف بتا سکتے ہیں؟ تاکہ اس اصطلاح کا درست ترجمہ کیا جسکے۔ اس صفحے کا کام میری سمجھ میں تو نہیں آیا۔ سمرقندی

عام طور پر کسی عام صفحے پر صفحہ صارف کا ربط اچھا نہیں سمجھا جاتا (جس طرج کچھ صارف صفحہ تحریر کرنے کے بعد نیچے اپنا ربط دے دیتے ہیں)۔ صفجہ صارف ایک الگ نیم سپیس ہے اور مین الگ۔
یہ آپ کی آسانی کے لیے ہے تاکہ ایسے روابط حتم کیے جاسکیں۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 09:18, 29 اگست 2007 (UTC)

[ترمیم] انگریزی گو

انگریزی گو کا متبادل اردو میں عام طور پر جاؤ یا چلو کیا جاتا ہے جس میں ایک تو وحدانیت نہیں قائم ہوپاتی اور دوسرے یہ کہ گو انگریزی میں تو Go کا لفظ معیوب نہیں لگتا لیکن اردو میں چلو یا جاؤ دونوں ہی قدرے عجیب سے لگتے ہیں۔ انگریزی کے اس Go کا متبادل اردو میں ----- حرکت ----- مناسب لگتا ہے۔ اور انگریزی میں بھی Go لکھنے سے مراد move کرنے یا حرکت کرنے کے مفہوم کی ہی ہوتی ہے۔ اگر اس پر کوئی اعتراض ہو تو واپس کیا جاسکتا ہے، کوئی بہتر متبادل ہو اسے بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ سمرقندی

[ترمیم] Office 2003 Edition اردو مواجہ پیک

حضرات، کیا آپ نے Office 2003 Edition اردو مواجہ پیک استعمال کیا ہے۔ یہ اردو مواجہ (interface) http://www.microsoft.com/downloads/details.aspx?FamilyId=CCF199BC-C987-48F5-9707-DC6C7D0E35D0&displaylang=ur پر مفت دستیاب ہے۔ قصہ مختصر اس پیک سے کمپیوٹر کی بہت سی اصطلاحات کی اردو دستیاب ہو سکتی جو مستقبل میں ایک بین الاقوامی سافٹ ویئر کمپنی کی حوصلہ افزائی کی وجہ باآسانی مروج ہو جائیں گی۔ حیدر 01:23, 11 ستمبر 2007 (UTC)

  • اس --- دفتر مواجہ بستے --- کی اکثر اصطلاحات انتہائی مضحکہ خیز ہیں۔ سوچ سمجھ کر فیصلہ کیجیۓ گا۔ سمرقندی
آپ سے متفق ہوں۔ لیکن فائل کیلے مسل اور اس قسم دوسری مناسب اصطلاحات پر غور کیا جانا چاہیے۔ حیدر 02:02, 11 ستمبر 2007 (UTC)
  • میں تو بھائی حیدر انتظار کر کر کہ تھک چکا ہوں کہ کوئی تو ہو جو صلح مشورے کر کہ COMPUTER کی ان اصطلاحات میں بہتری کروانے میں مدد کرے جو اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر استعمال ہو رہی ہیں۔ اردو ٹیکسٹ صاحب اور دیگر ارکان کی راۓ لے لی جاۓ اور اگر انکا فیصلہ مسل کے حق میں ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ اسی طرح جو بھی اصطلاح آپ کی نظر میں آۓ اور نامناسب لگے تو براہ کرم اسے اسی صفحہ پر درج کر کہ راۓ شماری کیلیۓ ڈال دیا کیجیۓ۔ ایک اور لفظ آپ نے دیکھا ہوگا کہ Go کے بٹن پر چلو یا جاؤ کے بجاۓ --- حرکت --- لکھا گیا ہے، اس پر کسی جانب سے ابھی تک کوئی راۓ نہیں آئی، اگر چلو یا جاؤ ہی مناسب ہے تو اسکو بھی واپس بدلا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
حرکت ایک مبہم لفظ ہے۔ اردو انگریزی سے اس لیے مختلف ہے کہ انگریزی میں بٹنوں پر فعل کو استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اردو میں ایسا کیا جائے تو بہت عجیب سا معلوم ہوتا ہے۔ جیسے انگریزی میں گو اور اردو میں چلو یا جاؤ۔ اردو میں انگریزی کے برعکس (فعل کی بجائے) اسم کا استعمال زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے۔ تلاش کا لفظ عجیب معلوم نہیں ہوتا کیونکہ لفظ تلاش بذات خود اسم ہے اور بٹن کا مقصد واضح رکھتا ہے۔ مائیکروسافٹ نے جہاں بھی افعال کو بٹنوں اور روابط میں استعمال کیا ہے وہاں ایک مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ حیدر 10:53, 11 ستمبر 2007 (UTC)
یہ پیک مقتدرہ قومی زبان کا تیار کردہ ہے۔ ان سے الفاظ کی فہرست لے کر اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف ادارہ تحقیقات اردو کے لوگ بھی ترجمہ کے کچھ کام کر رہے ہیں، جن کے ایک صاحب نے اس بارے یہاں اظہار خیال بھی کیا تھا۔ اس کے علاوہ open office کو مقامیانے کا کام بھی کہیی ہو رہا ہے۔ اس لیے م س کے پیک کی اصطلاحات من و عن تو قبول نہیں کی جا سکتیں، البتہ ان پر غور کیا جا سکتا ہے۔

--Urdutext 11:08, 11 ستمبر 2007 (UTC)

  • اعتراض براۓ اعتراض غلط بات ہے، مگر دوستوں یہاں تو microsoft کی مذکورہ بالا site پر تو اعتراضات کی وجوہات کی بھر مار ہے۔ معلوم نہیں کہ کس نے تحریر کی ہے اس site کی اردو۔ ہر جملے سے ایسا لگتا ہے کہ کسی ہندی بولنے والے کی تحریر ہے، ایک ایک جملہ ایسا ہے کہ جیسے ہندوستان کی کسی فلم کی زبان ہو۔ کمال ہے ! ایک فقرہ ملاحظہ فرمائیے ------ یہ ڈاؤن لوڈ ان خریداروں کیلئےدستیاب ہے جو چلا رہے ہیں مستند مائیکروسافٹ ونڈوز ------ واہ کیا انداز بیان ہے۔ اب آپ ہی بتائیے کہ ایسی اردو پڑھ کر اس site پر موجود کسی بات کا اعتبار کیا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
آپ کی بات ٹھیک ہے لیکن اس پیک اپنے کمپیوٹر میں نصب (انسٹال کیلیے ایک منساب اردو لفظ) کر کے دیکھیں۔ اردو جملے واقعی معیاری نہیں۔ الفاظ کی ترتیب اردو سے زیادہ انگریزی والی ہے۔ لیکن میرا زور اصطلاحات پر ہے۔ بہت سی اصطلاحات م س کی ویب سائیٹ پر نہیں ہیں۔ وہ صرف اس پیک کو کمپیوٹر میں نصب کرنے سے سامنے آتی ہیں۔ میری تجویز ہے کہ اصطلاحات پر غور کیا جائے۔ حیدر 13:29, 11 ستمبر 2007 (UTC)
  • install کیلیۓ نصب واقعی اچھی تجویز ہے ، اور اس سے Installation کیلیۓ تنصیب اختیار کیا جاسکتا ہے۔ آپ کے مشورے کے مطابق مذکورہ بالا بستہ زیراثقال کر کہ دیکھنے کی ضرور کوشش کروں گا۔ سمرقندی

[ترمیم] بلحاظ بمقابلہ حسب

[ [زمرہ:سائنسدان بلحاظ ملک] ] اور [ [زمرہ:سائنسدان حسب مذہب] ] میں "بلحاظ" اور "حسب" ایک ہی مفہوم میں استعمال کیے گئے ہیں۔ کسی بعد کی پریشانی اور تذبذب سے بچنے کیلیے ابھی سے دونوں الفاظ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ آپ سے گزارش ہے دونوں میں سے کسی ایک لفظ کے حق میں رائے دیں۔ میری رائے "بلحاظ" کے حق میں ہے۔ رائے شماری 15 ستمبر 2007ء کو 01:00 یو ٹی سی پر ختم ہو گی۔

[ترمیم] "بلحاظ" کے حق میں

  • حیدر 17:03, 14 ستمبر 2007 (UTC)
  • میرے خیال میں جب آپ جماعت بندی (classification) کر رہے ہوں تو 'بلحاظ' مناسب ہے مثلاً سائنسدان بلحاظ ملک۔ مگر اس کا اطلاق ہر جگہ نہیں ہو سکتا مثلاً ہم اردو میں کہتے ہیں کہ 'حسبِ ذائقہ'۔ مگر جماعت بندی کے لیے 'بلحاظ' درست ہے۔ --سید سلمان رضوی 21:53, 14 ستمبر 2007 (UTC)

[ترمیم] "حسب" کے حق میں


حیدر 17:03, 14 ستمبر 2007 (UTC)

  • بالحاظ relation کیلیۓ اور حسب quantity کیلیۓ آتا ہے (عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے بعض اوقات اسے سے انحراف بھی پایا جاتا ہے) ۔ میرا خیال ہے کہ اوپر سلمان صاحب کی بات درست ہے [ [ زمرہ:سائنسدان بلحاظ مذہب ] ] کر لینا چاہیے۔ سلمان کی بات کے مطابق حسبِ زائقہ میں زائقے کی مقدار کی بات ہو رہی ہے جبکہ بلحاظ ملگ میں تعلق یا relation کی بات کی جارہی ہے۔ اسی طرح حسبِ پسند اور حسبِ توفیق کے الفاظ میں جس قدر پسند ہو یا جس قدر توفیق ہو کی بات ہورہی ہے اسکو بقدر پسند بھی کہ سکتے ہیں۔ اسکا مطلب یہ نہیں کہ حسب ملک لکھنا غلط ہے، مگر حیدر صاحب کی بات بھی درست ہے کہ ایک لفظ کا انتخاب کرنا بہتر ہے۔ Lensicon
"بلحاظ" کے حق میں مقررہ وقت میں دو ووٹ ملے اور بعد از مقررہ وقت تادم تحریر ایک ووٹ ملا۔ یہ ہوئے کل 3 ووٹ
"حسب" کے حق میں کوئی ووٹ نہیں ملا۔ یہ ہوئے کل 0 ووٹ
حیدر 22:45, 15 ستمبر 2007 (UTC)

[ترمیم] سوانح حیات اور شخصیات

اس وقت دو زمرہ جات ایسے ہیں جو ایک ہی مقصد کیلیے استعمال ہو رہے ہیں۔ ایک ہے زمرہ:سوانح حیات اور دوسرا ہے زمرہ:شخصیات۔ سوانح حیات کے ذیل میں شخصیات کے بجائے ان کتب کے نام ہونے چاہییں جو کسی کی سوانح ہوں۔ وکیپیڈیا پر چونکہ کسی بھی شخصیت کی مکمل سوانح لکھنا انسائکلوپیڈیا کے معیار اور ذرائع دونوں لحاظ سے ناممکن ہے اس لیے جو شخصیات زمرہ:سوانح حیات کے ذیل آتی ہیں ان سے زمرہ:سوانح حیات کا زمرہ ہٹا کر زمرہ:شخصیات کا زمرہ لگا دینا چاہیے۔ آپ کی کیا رائے ہے؟ حیدر 23:03, 15 ستمبر 2007 (UTC)

[ترمیم] x


Nice article that is also applicable over the imposslbe Urdu used in Wikipedia

http://www.bbc.co.uk/urdu/miscellaneous/story/2007/09/070918_ku_terms_sen.shtml

(حقوق اشاعت کی خلاف ورزی پر نقل شدہ مضمون کا متن یہاں سے حذف کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ )

[ترمیم] باتیں بنانا بہت آسان کام ہے میاں جی

میاں آپ اپنا نام تو ظاہر کیجیۓ۔ باتیں بنانا تو بہت آسان ہے، اردو ویکی کی اردو پر اعتراض ہے تو لفاظی کرنے کے بجاۓ کوئی سائنسی مضمون اردو میں لکھ کر دکھاؤ اور پھر بک بک کرو۔ سمرقندی

[ترمیم] بے جواز

گمنام صاحب کی رائے بے جواز ہے۔ یہاں کوئی الفاظ کا ترجمہ نہیں ہو رہا۔ مضامیں لکھے جا رہے ہیں دلکش اور مربوط انداز میں، جو اصطلاحات بنتی ہیں وہ تمام مضامین میں یکساں استعمال ہوتی ہیں، کسی اصطلاح پر کلک کرو تو اس کا مضمون کھل جاتا ہے۔ کسی دوسرے درجہ کے بلاگر کی اُلٹی سیدھی آلاپنے سے کیا فرق پڑتا ہے؟ --Urdutext 23:36, 28 ستمبر 2007 (UTC)

  • آپ نے بالکل درست کہا، ہم لوگوں کو ایسوں کی بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا جن کا اپنا کوئی اتا پتا ہی نا ہو۔ bbc وغیرہ کے اتے پتے دیۓ تھے ان صاحب نے اس لیۓ پریشانی ہوئی کہ پھر کوئی نیا مسئلہ نا شروع ہوجاۓ لہذا ذرا سخت الفاظ میں جواب دے دیا۔ سمرقندی

[ترمیم] Revision history

Revision history کیلیے اردو میں "ترمیمی تاریخ" یا "تاریخ ترمیم" میں سے کسی ایک کا انتخاب کیجیے۔ حیدر 02:43, 10 اکتوبر 2007 (UTC)

  • یہ درست ہے کہ history کا ترجمہ اردو میں تاریخ ہی ہے مگر شمارندی اصطلاحات میں اسکی حیثیت ایک نوشتہ یا log کی سی ہوتی ہے اور اگر کسی کے سامنے ----- ترمیمی تاریخ ----- پہلی بار آۓ گا تو وہ اسکا مفہوم اس روز کی تاریخ سے لے گا کہ جب ترمیم کی گئی ، جبکہ اگر ----- ترمیمی تاریخچہ ----- لکھا جاۓ گا تو کوئی پہلی بار میں پڑھنے پر بھی اسکا مفہوم ایک نوشتہ کا کم از کم تواریخ کی ترتیب کا ہی لے گا جو کہ revision history کا اصل مفہوم ہے۔ history کا لفظ دیگر علوم میں بھی تاریخ نہیں بلکہ تاریخچہ کے مفہوم میں آتا ہے جیسے طب میں کسی مریض کا تاریخچہ۔ یہ میرا خیال تھا جو لکھ دیا ، آگے جیسا آپ مناسب سمجھیں ویسا کر لیجیۓ۔ سمرقندی
سمرقندی صاحب، آپ کی بات سے متفق ہوں۔ ترمیمی تاریخچہ ہر لحاظ سے بہتر ہے۔ Revision history کو ترمیمی تاریخچہ سے بدل دوں؟ حیدر 10:39, 11 اکتوبر 2007 (UTC)
ضرور بہ ضرور بدل دیجیۓ۔ ہم لوگ تو یہاں مجتمع ہی تاریخ بدلنے کے لیۓ ہوۓ ہیں ------- اردو کی۔ سمرقندی

[ترمیم] صرف داخل نوشتہ شخصیات

میرا خیال ہے کہ اردو ویکی کو انگریزی ویکی کی طرح صرف داخل نوشتہ (log in) ہونے والے صارفین کے لیۓ قابلِ ترمیم کر دیا جاۓ، اس طرح صرف وہی لوگ آئیں گے جو واقعی سنجیدہ ہوں گے۔ اور ظاہر ہے کہ جو داخل نوشتہ نہیں ہونا چاہتا (یا ہونے کا طریقہ نہیں سمجھ سکتا) تو وہ لکھے گا کیا۔ براۂ کرم راۓ دیجیۓ۔ سمرقندی

اگرچہ تجویز اچھی ہے، مگر اس سے نئے لوگوں کی حوصلہ شکنی ہونے کا امکان ہے۔

--Urdutext 03:41, 21 اکتوبر 2007 (UTC)

  • جی بہت بہتر۔ بس ایسے ہی الٹے سیدھے اندراج دیکھ کر ذہن میں خیال آیا تھا ۔۔۔۔۔ لیکن آپ کی بات بھی درست ہے، اس موضوع کو یہیں بند کردیتے ہیں : -) سمرقندی

[ترمیم] جاہلوں کا ریوڑ

حالیہ تبدیلیاں کے صفحے پر جب کسی صارف کی جانب سے کسی سائنسی مضمون میں ترمیم نظر آتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے صحرا میں سبزہ نظر آجاۓ کہ خدا کا شکر ہے کوئی تو ایسا آیا کہ جس نے سائنسی مضامین کے صفحات کو دیکھا ۔۔۔۔۔ مگر جب اسکی ترمیم پر نظر ڈالی جاۓ تو اردو بولنے والی اس جاہل اور ناکارہ قوم کا پردہ چاک ہوجاتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اردو بولنے والے جاہلوں کے لیۓ یہی بہتر ہے کہ کتوں کی طرح انگریزی کے سامنے دم ہلاتے رہیں۔ سمرقندی

زبان کافی سخت ہے۔ بہر حال تنقید کی اس چھری کے نیچے آنے والے ان بکروں کی اگر نشاندہی ہو جائے یا کم از کم وہ جملے اقتباس کر دیے جائیں جن کی بنا پر یہ صارفین زیر عتاب ہیں تو نہ صرف وکیپیڈیا کا بلکہ ان کا بھی بھلا ہو گا۔ حیدر 21:31, 24 اکتوبر 2007 (UTC)
  • ارے حیدر صاحب اتنا وقت کس کے پاس ہے کہ تاریخچوں میں جا جا کر وہ اقتباسات نکال کر لاۓ ، ویسے بھی روزآنہ کی تبدیلوں پر آپ جیسی دقیق نظرِ غائر رکھنے والے کے علم میں وہ تمام جاہلانہ اقتباسات تو پہلے سے ہی ہونگے جو گمنام صارفین کی جانب سے آۓ دن ہوتے رہتے ہیں۔ اسے آپ مجموعی طور پر اردو بولنے والوں کی توہین کے زمرے میں نا دیکھیۓ، اسی عمومیت سے اختصاص کرتے ہوۓ لفظ اردو بولنے والے جاہلوں کا اختیار کیا گیا ہے نا کہ بلا تفریق تمام اردو بولنے والوں کا۔ اور اصل بات اگر کہ دوں تو وہ یہ ہے کہ یہ طنز فی الحقیقت ان کو جاہل رکھنے والوں پر جاتا ہے ، میرا خیال ہے کہ آپ میرا اشارہ باآسانی سمجھ جائیں گے۔
ان جاہلوں کے لیۓ تو توہین نہیں بلکہ درد اور افسوس کی کیفیت سے یہ الفاظ لکھے گۓ ہیں۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ انسان اپنی مخالفت سے جلد سبق سیکھتا ہے ، adversity makes you perfect ، خیر یہاں perfect کا لفظ تو ایسا ہے کہ جیسے اردو میں کہا جاتا ہے ، دور کے ڈھول سہانے۔ جس عوام کے جسدِ حجیم کی یہاں بات کی جارہی ہے وہ تو اگر perfect کے بجاۓ normal ہی ہو جائیں تو بھی بہت خوشی کی بات ہوگی۔ اگر میں تفصیل میں بات لکھوں گا تو آپ کہیں گے کہ میں موضوع سے ہٹ رہا ہوں مگر میرے سامنے موضوع رہتا ہی جہالت اور اس سے ملنے والی توہین و غربت کا ہے اور اس سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کا ، جو اپنے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کیفیت کو دائم و برقرار رکھنے کی خاطر کوئی تبدیلی لانے نہیں دینا چاہتے، جو لانے کی کوشش کرے اسے ہر طرح ناکام اور گمنام کرنے اور کسی بھی بہتری کو روکنے کے لیۓ ہر قسم کی طاقت استعمال کر جاتے ہیں۔ بات بہت طویل ہے اور شائد میں اپنا مطلب آپ پر واضح نا کرسکوں اور شائد آپ سمجھ بھی نا سکیں۔ سمرقندی

سمرقندی میاں کا غصہ دیکھ کہ مجھے کچھ لکھتے ہوۓ تھوڑا ڈر لگتا ہے۔ تاہم، میں یہ کہنا چاہوں گا کہ سمرقندی کی اس لمبی تقریر کے باوجود میں ابھی تک نہیں سمجھ پایا کہ یہ بات کن کی کر رہے ہیں۔ سمرقندی میاں، اگر آپ تھوڑی نرمی اور تحمل کے ساتھ بات کریں تو ہم سب شائد آپ کا مسئلہ بہتر سمجھ سکیں۔ آپ کو ویسی ہی جزباتی ہونے کی بڑی عادت ہے لہذا گزارش ہے کہ تھوڑی سی نرمی کے ساتھ بات کرنا سیکھیں۔ میں یہ مکمل ادب اور احترام کے ساتھ کہہ رہا ہوں اسلیے اب میرے پیچھے مت پڑ جايۓگا۔ شکریہ --Uchohan 18:12, 26 اکتوبر 2007 (UTC)

  • قبلہ و کعبہ جناب چوہان صاحب اسلام علیکم۔ آپ تو کچھ یوں گویا ہوۓ ہیں کہ جیسے کسی اضطرابی مجنوں اور دیوانے کے بارے میں کوئی مسیحا اظہار خیال کررہا ہو، جب آپ نے ابتداء سے ہی یہ سمجھ لیا کہ میں جذباتی ہوں اور پیچھے پڑجاتا ہوں تو بھیا جی آپ کیا میری بات سمجھیں گے؟ اور بات ایسی ہے بھی کون سی جو سمجھائی جاۓ؟ میں تو خود اس بات پر سوچ بچار کر رہا ہوں کہ آپ اور حیدر صاحب آخر مجھ سے اس قدر متنفر کیوں رہتے ہیں؟ اگر بقول آپ کے اوپر کی ---- لمبی تقریر ----- کے باوجود بھی بات آپ کی سمجھ میں نہیں آئی تو کم از کم ایک بات تو سمجھ ہی لیجیۓ کہ اس موضوع یا بات کا آپ سے اور حیدر سے کوئی تعلق نہیں ہے، جب کسی بات میں انسان کو دلچسپی ہی نہیں ہو تو وہ اسکو لاکھ چاہے سمجھ نہیں پاتا۔ اس قسم کی باتیں سمجھنے والے شائد کم کم ہی ہوں گے ، آپ کا ہی کیا رونا صاحب۔ خوش رہیۓ ، سلام عرض کرتا ہوں۔ سمرقندی

[ترمیم] Psychoanalysis

Psychoanalysis کو انگریزی میں کیا کہا جاۓ گا؟ شکریہ --Uchohan 20:48, 24 اکتوبر 2007 (UTC)

Psychoanalysis انگریزی ہی ہے۔ آپ غالبا اردو ترجمہ پوچھنا چاہ رہے ہیں۔ میری رائے میں اس کیلیے "نفسیاتی تجزیہ" کی اصطلاح کافی مناسب ہے۔ حیدر 21:33, 24 اکتوبر 2007 (UTC)

بلکل بلکل، میں اردو ہی پوچھنا چاہ رہا تھا، معاف کیجیے گا، اور شکریہ۔ --Uchohan 17:49, 26 اکتوبر 2007 (UTC)

[ترمیم] Demographics

demographics کا اردو متبادل کیا ہے۔

شکریہ

--Asif Rabani 09:12, 25 اکتوبر 2007 (UTC)

سمرقندی۔

[ترمیم] سلام

ایک بات پوچھنی تھی۔ میں نے اٹلی کے شہر روم پر لکھے مضمون کو یہ والی کمانڈ دے کر نستعلیق میں تبدیل کیا ہے، خوبصورتی کے تو کیا کہنے اور سب اچھا لگتا ہے لیکن رفتار پر بہت اثر پڑا ہے۔ براوزر صفحہ کھولنے کے لیے کم سے کم تیس سیکنڈ لے رہا ہے جبکہ میں ڈی۔ایس۔ایل کنیکشن استعمال کر رہا ہوں اور جو وکی کا ڈیفالٹ اردو فونٹ ہے وہ صحیح اور پہلے والی رفتار سے کام کرتا ہے۔ یہ صرف میرے ساتھ ہو رہا ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے۔ معذرت چاہوں گا ان فونٹس کے چکر کو کچھ زیادہ نہیں جانتا۔

شکریہ

اس کا آپ کی نیٹ کی رفتار سے کوئی تعلق نہیں۔ نستعلیق فونٹ کو render کرنے کے لیے متصفح جال کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔ اس لیے نستعلیق فونٹ ویب پر استعمال نہیں کیے جاتے۔ نفیس فونٹ خاندان میں صرف "نفیس ویب نسخ" ہی ویب کے لیے موزوں ہیں۔ وکیپیڈیا مضامین میں فونٹ تجویز کرنا مناسب نہیں سمجھا جاتا، کیونکہ یہ کام css کے زریعے کیا جاتا ہے، نہ کہ متن میں۔

--Urdutext 23:35, 29 اکتوبر 2007 (UTC)

اردو ٹیکسٹ صاحب کی بات سے پوری طرح اتفاق کروں گا۔ حیدر 01:51, 30 اکتوبر 2007 (UTC)


سلام

بہت بہت شکریہ، میں نے صرف تجرباتی طور پر کیا تھا اور اس استعمال کو جاری رکھنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں۔

--Asif Rabani 08:46, 30 اکتوبر 2007 (UTC)

establishment اور technology کی اردو کیا ہوگی --محب علوی 15:16, 31 اکتوبر 2007 (UTC)

[ترمیم] سوال

اسلام علیکم۔ کیا کسی دوست کو معلوم ہے کہ یہ Nuvola icons کیسے بناۓ جاتے ہیں؟ کیا کوئی قابلِ زیراثقال (downloadable) مصنع لطیف ہے اس مقصد کے لیۓ؟ سمرقندی

اس میں مصنع لطیف کا تو کمال نہیں، بلکہ فنکار کا ہے۔ svg کے لیے آپ Inkscape استعمال کر سکتے ہیں۔

--Urdutext 11:24, 4 نومبر 2007 (UTC)

[ترمیم] User:DragonBot

Hello! I would like request permission to run my interwiki bot DragonBot here and to get a bot flag for it.

  • Bot accout: User:DragonBot (Contributions)
  • Botmaster: User:DragonBot
  • Botmaster's home project: ml:User:Jacob.jose
  • List of botflags on others wikipedias: Malayalam(ml), English(en), Simple English(simple), Samogitian(bat-smg), Bengali(bn), Manipuri(bpy), Telugu(te), Russian(ru), Italian(it), Norwegian(no), Danish(da), Turkish(tr), Albanian(sq), Volapük(vo), Swedish(sv), Tamil(ta), German(de), Japanese(ja), Arabic(ar), Esperanto(eo), Romanian(ro), Catalan(ca), Spanish(es), French(fr), Estonian(et), Icelandic(is), Korean(ko), Marathi(mr), Hebrew(he), Hungarian(hu), Kannada(kn), Dutch(nl), Croatian(hr), Slovak(sk), Indonesian(id), Bulgarian(bg)
  • Purpose: Interwiki
  • Technical details: Interwiki bot starting from wikis in South Asian Languages. Runs in Automated/Supervised mode. --Jacob.jose 7th November, 2007


جناب میں نے دو اصطلاحات کے تراجم پوچھے تھے ، مکمل طور پر نظر انداز کر دیے گئے ۔ دوبارہ پوچھ رہا ہوں اس امید پر کہ شاید اس بار جواب مل جائے۔

establishment اور Technology کی اردو کیا ہوگی --