|
|
تبادلۂ خیال منصوبہ:دیوان عام/وثق سومنوٹنوٹ کے لیے متبارل لفظ کیا ہے؟ یا یہی استعمال کیا جاۓ؟ سیف اللہ 02:56, 30 مئ 2006 (UTC) میرے خیال میں ہمیں اس لفظ کو ایک مؤرد (ایسا لفظ جو دوسری زبان کا ہو لیکن اردو میں ڈھال لیا گیا ہو) کے طور قبول کر لینا چاہیے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ لفظ پاکستان میں مروجہ معیاری اردو میں پہلے ہی سے کثرت سے مستعمل ہے اور عملی طور پر اردو کا حصہ بن چکا ہے۔ حیدر 03:27, 30 مئ 2006 (UTC) چھوٹا سا لفظجھوٹا سا لفظ ہے ، میرے خیال میں اسکو اردو میں نہ لکھنے کی کوئی وجہ نہیں۔
نوٹ"یادآوری" کچھ اجنبی سا معلوم ہوتا ہے جبکہ اس طرح کے ایک لفظ "یاددہانی" سے کافی دعا سلام ہے! حیدر 04:45, 30 مئ 2006 (UTC) فرق ہے دونوں میںدونوں میں فرق ہے۔ الفاظ اجنبی نہیں لائیں گے تو کچھ بھی نہیں لکھ سکتے اردو میں۔ ایسا کیوں نہ کرلیا جاۓ کہ انگریزی ویکیپیڈیا سے ترجمے کرنے کے بجاۓ پوری کی پوری انگریزی عبارت ہی اردو میں نقل کردی جاۓ؟ بس حرف اردو کے استعمال کر لیجیۓ ، --- دس ول بی اے ویری ایزی اینڈ کوئک وے۔ ازنٹ اٹ ؟ ہاؤ ڈو یو تھنک اباؤٹ اٹ ؟--- بہت آسانی رہے گی، ترجمے کی دردسری ہی ختم۔۔۔۔ مجھے جو بتانا تھا بتا دیا، آگے آپ لوگو کی مرضی۔ پڑھنے میں دشواری ہو گی۔ اردو میں v اور o کی آوازیں اکثر "مکس" ہو جاتی ہیں۔ ویسے اگر آپ "دونوں میں فرق" واضح کر دیتے تو مجھ کم علم کے علم میں بھی اضافہ ہو جاتا۔ حیدر 05:12, 30 مئ 2006 (UTC) اعتراض براۓ اعتراضاعتراض براۓ اصلاح ہونا چاہیۓ ، اعتراض براۓ اعتراض نہایت خطرناک اور نقصان دہ رویہ ہے۔
"التماس"جناب میں نے آج تک جو کوئی بھی اعتراض کیا کسی ٹھوس وجہ اور وکیپیڈیا اردو کی ترقی کی خاطر کیا اور آپ نے میرا ہر اعتراض رد کیا۔ نوٹ کیلیے پاکستان میں ایک اور لفظ "التماس" استعمال کیا جاتا ہے جو کہ بنیادی طور پر گزارش کے معنوں میں آتا ہے لیکن عموما کسی بھی خاص بات کی طرف توجہ دلانے کیلیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہی مقصد لفظ نوٹ کا بھی ہے۔ بہر حال اس سلسلے میں اپنی تحقیقات جاری رکھوں گا۔ اگر الفاظ کے مطالب کی بات کی جائے تو لفظ "یاد" کا مطلب ہے ایسی بات جو "پہلے سے زہن میں" محفوظ ہو اور کسی وجہ سے متحرک ہو کر شعور میں آ جائے۔ حیدر 06:25, 30 مئ 2006 (UTC) خاور كے احساساتجناب حيدر صاحب ـ معاف كرنا آپ كى عادتيں گوجرانواله كے بٹ صاحبان سے بەت ملتى هيں ـ هر اهل علم سے بحث شروع كردينا تاكه سننے والے سمجهيں كه بٹ صاحب بهى ؛؛اهل علم والے؛؛ هيں ـ پانى ميں مدهانى والى بات كو سمجهتے هيں؟؟ آپ پەلے كوئى كام شروع كريں اور كچهـ كر كے ديكهائيں ـ آپ نے سيف اللّه اور افراز صاحب كا كام ديكها هے ؟؟ درجنوں مضامين لكهـ چكے هيں يه اصحاب ـ اور مسلسل لكهـ رهے هيں !ـ ميڈيسن سائينس كا افراز صاحب كا كام اگر آپ پيسے دے كر كرؤايں كسى سے كروايں تو يه كتنے كا بنے گا ؟ سيف اللّه كا كيا هوا تكنيكى كام ـ كيا آپ اس كى قيمت كا اندازه كر سكتے هيں ؟ جب سيف اللّه نے كام شروع كيا تها تو مجهے ياد هے كه كئىدفعه جب ميں رات كو اٹهـ كر ديكهتا تها تو سيف الله مسلسل كام كررها هوتا تها ـ ان دنوں آپ اردو ٹيكسٹ صاحب كا رويه ديكهيں مسلسل رياضى كے مضامين پر كام كيے جارهے هيں ـ كسى كو ان كے نام كابهى پته نهيں هے ـ ميرى اور آپ كى طرح كے مضامين لكهنے والے كتنے هى مل جائيں گے مگر رياضى اور ميڈيسن سائنس ميں معلومات كو لكهنے والے كتنے هوں گے ؟ آپ جب سے وكى پيڈيا پر تشريف لائے هيں مسلسل ٹانگ اڑائے جا رهے هيں ـ مەربانى كر كے افراز صاحب اور سيف الله كو تنقيدى بحثوں ميں نه گهسيٹيں ـ خاص طورپر افراز صاحب كو ـ ان كو اپنا كام كرنے ديں اور اور اگر آپ ميں صلاحيت هے تو آپ بهى خلوص نيت سے كام كريں ـ اردو الفاظ كے متعلق آپ كے اعتراضات كا جواب ـ سيف صاحب كا بهى اور افراز صاحب كا بهى ميں نے پڑهے هيں ـ ان اصحاب كا مطالعه آپ سے وسيح هے اور ان كے جوابات مدّلل هيں ـ حقائقپہلی بات تو یہ کہ آپ سے افراز صاحب نے بھی کہا تھا کہ آپ کی ٹائیپنگ میں مستطیل نما شکلوں کافی بہتات ہے۔ دنیا میں 80٪ گھریلو صارفین ونڈوز استعمال کرتے ہیں۔ مجھے آپ کی تحریر پڑھنے سے پہلے ٹھیک ٹھاک تیاری کرنے پڑتی ہے۔ ویسے مجھے نہیں پتا تھا کہ آپ نسل پرست بھی ہیں۔ لگتا ہے آپ کو بٹ صاحبان سے کچھ خاص چڑ ہے۔ آپ ابن انشا کے تفریق کے قائدہ پر عمل کرنا خوب جانتے ہیں۔ میرا تعلق بھی وکیپیڈیا سے بہت پرانا ہے۔ پہلے میں سید ذیشان حیدر کے نام سے شامل ہوا تھا۔ لیکن پھر میرا دھیان انگریزی وکیپیڈیا کی طرف ہو گیا جہاں ایک ایک لفظ کی خاطر دو دو صفحات کے مباحثے نہیں ہوتے۔ رسول کا سایہ تھا یا نہیں، اس بحث نے مسلمانوں کی لٹیا ڈبو دی۔ ہمیں ڈوبنے کیلیے بھاری پتھر اپنے ہی فراہم کرتے ہیں۔ میں محض رائے دیتا ہوں۔ اگر کوئی خواہ مخواہ کی بحث کرنے کو تیار ہو تو میں کیا کر سکتا ہوں۔ مجھے جو بات غلط لگتی ہے اظہار کرتا ہوں۔ لیکن کبھی اس معاملے میں ٹانگ نہیں اڑاتا جس بارے میں میرا علم ناقص ہو۔ سیف اللہ صاحب بہت حلیم مزاج آدمی ہیں آپ ان کو بیچ میں کیوں لے آئے۔ وہ عموما فضول بحث سے دور رہتے ہیں اور صبر سے اختلاف رائے کا سامنا کرتے ہیں۔ افراز صاحب ماہر طب ہیں ان کا طبی مطالعہ بلاشبہ وسیع ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ لیکن انہیں اردو کے وسیع مطالعہ کی بھی ضرورت ہے۔ میری کوشش ہے کہ میں لاوارث مضامین کی مدد کروں تاکہ اجارہ داروں کے حملوں سے محفوظ رہ سکوں لیکن اس کے ساتھ ساتھ میری یہ کوشش بھی ہے کہ جس حد تک ہو سکے جامع مضامین لکھوں یعنی ان کو ادھورا نہ چھوڑوں۔ اس طرح کی کوششیں خاصی وقت طلب ہیں اور ان کے نتائج کے سامنے آنے میں وقت لگتا ہے۔ شروع میں جب افراز صاحب سے میرا اختلاف رائے ہوا تو میں نے غیر اعلانیہ ان کے کیے ہوئے کام میں کسی بھی ترمیم سے گریز کرنا شروع کر دیا، خاص طور پر وہ ترامیم جن سے نئے اختلافات کے شروع ہونے کا خطرہ ہو۔ لیکن ان کے حالیہ لب و لہجہ [1] کے بعد میں نے بھی کھل کر اختلافات کا اظہار کیا جس کے نتیجہ میں ایک طویل مگر فضول بحث چل نکلی۔ حیدر 19:57, 30 مئ 2006 (UTC) تصدیقتمام رکن حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ای میل کے پتے کی تصدیق کریں۔ طریقہ یہ ہے کہ ترجیہات ->user profile->Confirm you email address کے ربط پر کلک کریں۔ جب تصدیق ہوجاۓ تو دوبارہ ترجیہات میں جائیں اور Enable email from other users کو مارک کریں۔ سیف اللہ 01:18, 31 مئ 2006 (UTC) سب لوگ اہم ہیںخاور بھائی بہت شکریہ ۔ کل فیصلہ کرلیاتھا کہ اب ویکیپیڈیا سے الگ ہونا بہتر ہے لیکن آپ سب کا خلوص نیت دیکھ کر ایسا کرنا ممکن نہیں ہوسکا اور اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔ میں انشااللہ ویکیپیڈیا کے لیۓ جو بھی کرسکتا ہوں کرتا رہوں گا۔ مجھے حیدر بھائی سے بھی کوئی شکوہ نہیں ، انکے ذھن میں جو نکات ہیں انکی وضاحت کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ 1 اعتراص: مضامین میں الفاظ مشکل، اجنبی اور عجیب ہوتے ہیں۔
2 اعتراض: مضامین ادھورے ہوتے ہیں
3 اعتراض: صفحات کے عنوان کی طوالت
4 اعتراض: میں نے صفحہ اول پر اعتراضات پر توجہ نہیں دی
صفحہ اول کے بارے میںاگر ابھی بھی صفحہ اول IE پر درست نظر نہیں آرہا تو براے مہربانی درج ذیل طریقہ آزما کردیکھیۓ
نتیجہ کچھ سامنے آۓ تو آگاہ کیجیۓ ۔ اصل میں موجودہ صفحہ اول پر تمام ٹیبل auto adjust ہیں چونکہ ویکیپیڈیا 100٪ صفحہ استعمال کرتا ہے اگر انکو fixed کرا جاۓ گا تو چھوٹے اسکرین پر شائد lower scroll bar کا مسلہ پیدا ہوگا؟ میں نے تو یہ مشاہدہ کیا ہے کہ جتنی بھی بڑی ساٹس ہیں وہ چھوٹے اسکرین کے خیال سے اپنے صفحہ کا سائز 80٪ یعنی 100٪ سے کچھ کم ہی رکھتی ہیں۔ مثلا آپ بی بی سی ، یاہو سی این این اور دیگر کوئی بھی سائٹ دیکھ لیں یہی طریقہ نظر آۓ گا۔ مشورہاس سلسلے میں وکیپیڈیا انگریزی کی مثال سے مدد لی جا سکتی ہے۔ اس میں دو کالم استعمال کیے گئے ہیں جو سکرین کے لحاظ سے چھوٹے بڑے ہوتے رہتے ہیں۔ کونسا کالم کتنے فیصد جگہ گھیرے گا وہ مواد پر منحصر ہو گا۔ "کیا آپ کو معلوم ہے"، "چند نۓ الفاظ"، اور "آج کی بات" کے عنوانات ذرا زیادہ چوڑے کالموں میں ہوں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ حیدر 11:56, 31 مئ 2006 (UTC) اندراجی خانہجی کالم تو اردو کے بھی ایسے ہی چھوٹے بڑے ہوتے ہیں لیکن چونکہ بائیں جانب کے کالم میں -- نۓ مضمون کیلیۓ عنوان لکھیۓ -- کا inbox فکسڈ (مقرر) جسامت کا ہے اس وجہ سے اسکرین یا ونڈو چھوٹی ہونے پر وہ -- چند نۓ الفاظ -- والے کالم کی مناسبت سے چھوٹا نہیں ہوتا ہھا ، اب اسکا سائز گھٹایا ہے ۔ اب ذرا دیکھ کر بتایۓ گا ، اگر اب بھی کوئی گڑ بڑ ہوئی تو پھر کسی وقت اس پورے حصے کے ٹیبل نۓ سرے سے بنانے کی کوشش کروں گا۔ افراز بس ایک کالم اورآپ کی بات ٹھیک ہے۔ اب نیچے والے خانے بالکل ٹھیک ہیں اور اندراجی خانہ (input box) کی طوالت بھی بہت مناسب ہے۔ اگر آپ "آج کا منتخب مقالہ" کے کالم کی چوڑائی تھوڑی سی کم کر دیں تو "کیا آپ کو معلوم ہے؟" والا پیراگراف زیادہ مناسب لگے گا۔ میں یہ بات WinXP کی مقرر کردہ کم سے کم resolution یعنی 800x600 کے لحاظ سے کہہ رہا ہوں۔ اس سے یہ ہوگا کہ دونوں کالموں میں فی سطر الفاظ کا تناسب کافی حد تک ملتا جلتا ہو گا جو قدرتی طور پر قاری کو زیادہ پرکشش معلوم ہو گا۔ کیا رائے ہے آپ کی؟ حیدر 17:26, 31 مئ 2006 (UTC) جی ٹھیک ہےجی ٹھیک ہے میں --- کیا آپ کو معلوم ہے؟ --- کے مسلے کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ مگر یہ ، آج کا منتخب مقالہ ، کے کالم کو چھوٹا کرنے سے درست نہیں ہوگا بلکہ اسکے لیۓ کیا آپ کو معلوم ہے؟ کے ٹیبل کا سائز پکسلز میں فکسڈ کرنا ہوگا کیونکہ اگر آج کا منتخب مقالہ کو چھوٹا کیا گیا تو ایک تو یہ ہوگا کہ صفحہ کا تناسب بگڑ جاۓ کا اور وہ بھی آدھا آدھا ایسا لگنے لگے گا جیسے نیچے کے آخری دو خانے ہیں 50 ، 50 فیصد والے ، دوسرے یہ کے وہ کالم پھر بھی ونڈو چھوٹی ہونے پر تنگ ہوجایا کرے گا۔ اگر آپ اس سائـز کا ایک منظر (اسکرین شاٹ) بھیج دیں جو آپ رکھنا چاہتے ہیں تو میں اندازہ کرسکوں گا کہ کتنے پکسلز کرا جاۓ۔ شکریہ۔ ویسے ابھی تو پورے ویکیپیڈیا پر ہی کچھ گڑبڑ ہورہی ہے آپ نے وہ دونوں منظر دیکھے ہوں گے جو میں آج بھیجے ہیں۔ Common.cssابھی ذرا جلدی میں ہوں۔ مختصر بات کر سکوں گا۔ میں نے Common.css میں چند تبدیلیاں کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ اندراجی خانے کے دائیں کنارے کو ٹھیک کیا جا سکے۔ میری کسی غلطی کی وجہ سے تبدیلیاں ناکام رہیں لہذا میں نے ختم کر دیں۔ میں نے اندراجی خانہ کے متعلقہ Common.css کوڈ پر غور کیا ہے۔ کچھ نقل کر رہا ہوں:
#f1f5f3Input {
border: 1px solid #55f5ff;
background-color: #11f1ff;
}
/* Mozilla.org-like input box focus */
#p-search input:focus, #p-search input:hover {
background-color: #000000;
}
#f1f5f3Input {
border-top: 1px inset;
border-left: 1px inset;
border-right: 10px inset;
}
حیدر 20:25, 1 جون 2006 (UTC) نوشتہء منتقلیکیا یہ ممکن ہے کہ "نوشتہء منتقلی" میں "نوشتہء" کو "نوشتۂ" سے تبدیل کر دیا جائے؟ "نوشتۂ منتقلی" املا کے لحاظ سے زیادہ ٹھیک معلوم ہوتا ہے۔ آپ حضرات کی کیا رائے ہے؟ حیدر 12:01, 31 مئ 2006 (UTC) درست املاجی بالکل بجا کہا۔ آپ خصوصی صفحات سے نظامی پیغامات پر جایۓ اور deletionlog پر تبدیل کردیجیۓ راۓ درکارvaccine , vaccination اور vaccinate کے اردو تراجم کے بارے میں اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیجیۓ۔ اور کوئی بہتر متبادل آپکے علم میں ہو تو اس مضمون کو بہتر کرنے میں معاونت کیجیۓ۔ افراز ایک کہاوت: بندر کے ہاتھ میں ادرکمیری سمجھ میں نہیں آتا کہ بلاوجہ سسٹم میں اٹھک پٹخ کیوں کی جارہی ہے ؟ ہر روز کسی نہ کسی جانب سے کوئی نہ کوئی چابی گھما دی جاتی ہے۔ جب یہ پتا نہ ہو کہ ہاتھ پھیرنے پر بلی پیار سے دم ہلاۓ گی یا پنجہ مارے گی تو ہاتھ نہ پھیرنا ہی عقلمندی ہے۔ جب تک کسی کام کی درست معلومات اور اعتماد نہ ہو اسمیں ہاتھ نہ ڈالنا ہی عقلمندی ہے۔ اصل کام لکھنا ہے ، وہ کرنے کے بجاۓ سسٹم کے پرزے ہلانے میں کیوں لگا جارہا ہے؟ روز کوئی نہ کوئی گڑبڑ کردی جاتی ہے۔ جب معلومات نامکمل اور ناقص ہوں تو سسٹم کے کان نا مروڑے جائیں تو بہتر ہے۔ اوپر بیان کردہ کہاوت کا نمونہ صفحہ اول پر نہ پیش کیا جاۓ تو نوازش ہوگی۔ افراز
#fff4f5Wrapper { font-size: 180%; }
کی بدولت ہے۔ یعنی آپ کو ہر چیز اس وقت 180 فیصد زیادہ نظر آ رہی ہے۔
کیا خیال ہے ؟
منفی! حیدر 20:26, 5 جون 2006 (UTC) ہممم کوئی بات نہیں ، منفی سے آگے ہیں نمبر اور بہت !!سیف اللہ 20:43, 5 جون 2006 (UTC) (مسکراہٹ) حیدر 20:58, 5 جون 2006 (UTC) ارضندسہاپنی آراء اور تجاویز، اور دوسرے مصنفین (بالخصوص افراز صاحب کی) صلاح کے مطابق اس صفحہ پر میں ایک نیا لفظ تخلیق کرنے کی جسارت کرنا چاہتا ہوں۔ شروع میں تو یہ بے تکا لگے گا لیکن امید ہے کہ کثرت استعمال سے مقبول ہو جائے گا۔ یہ نیا لفظ میرے اس خیال کی نمائندگی کرتا ہے کہ طویل اور مشکل اصطلاحات اخذ کرنے کی بجائے (افراز صاحب سے معذرت) نئی اصطلاحات متعارف کروائی جائیں یا دوسرے الفاظ میں نئے الفاظ گھڑے جائیں کیونکہ کوئی بھی لفظ بذات خود کوئی مطلب نہیں رکھتا۔ اس کو بولنے والے اس کو مطلب دیتے ہیں۔ انگریزی لفظ ہے geodesy: جس کے مطالب چند لغات میں یہ ہیں: لغت: The American Heritage® Dictionary of the English Language, Fourth Edition مطلب: The geologic science of the size and shape of the earth. لغت: WordNet ® 2.0, © 2003 Princeton University مطلب: n : the branch of geology that studies the shape of the earth and the determination of the exact position of geographical points مجھے اردو میں اس کا متبادل کوئی نہیں ملا۔ لہذا ہم ارض اور ہندسہ کو ملا کر ایک نیا لفظ "ارضندسہ" بنا سکتے ہیں اور اس کو باقعدہ طور پر geodesy کا متبادل قرار دے سکتے ہیں۔ تمام اہل علم کی رائے درکار ہے۔ حیدر 04:59, 11 جون 2006 (UTC) متبادلجی آپ نے بہت اچھی کوشش کی ہے۔ Geodesy کے لفظ میں یونانی کا geo بمعنی ارض ، اور daiein بمعنی تقسیم یا جز ، پوشیدہ ہیں۔ اگر آپ مناسب سمجھیں تو ذیل میں چند الفاظ پیش ہیں
میری راۓ میں 1۔ مناسب ہے۔ مشکل لگے تو 6۔ کا انتخاب کیا جاسکتا ہے یہ بھی مشکل لگے تو 2۔ یا پھر جو بھی آپکی مرضی ہو منتخب کرلیجیۓ ۔ افراز آراء کا انتظار ہےشکریہ! میں 1 کے حق میں اور ظاہر ہے سب سے زیادہ اپنی تجویز کے حق میں ہوں :-) 1 کے علاوہ باقی آراء میرے نقطۂ نظر سے مماثل نہیں یعنی طویل ہیں۔ دیگر مصنفین بھی اپنی آراء کا اظہار فرمائیں۔ انتظار رہے گا۔ حیدر 05:26, 11 جون 2006 (UTC) کوئی اعتراض نہیںمجھے آپکے تجویز کردہ نام پر بھی کوئی اعتراض نہیں ، بس یہ ہے کہ مساحیات ، کا استعمال تقریبا ناپید تو ہے، مگر لفظ موجود ہے۔ نیا لفظ ایسی جگہ بنایا جاۓ جہاں لفظ ہی ناپید ہو تو مناسب ہوگا، مثلا Genome کا لفظ اردو تو کیا فارسی عربی تک میں ناپید تھا لہذا مجھے gene (وراثہ) سے موراثہ بنانا پڑا تھا۔ genome کا مطلب ہے کل جین ؛ اور موراثہ کا مطلب بھی عربی قوائد میں کل وراثے بنے گا۔ آپ جو بھی منتخب کرلیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ افراز ترجمہ کریںTemplate talk:Wikivar کا ترجمہ کریں۔ نمونے کے طوپر چند ایک کا کردیا ہے۔ میڈیا وکی جہاں لکھا ہوا ہے وہاں لکھیں۔ سیف اللہ 18:42, 11 جون 2006 (UTC) common.css میں تبدیلی درکار ہےگو چند صارفین کو برا لگے گا لیکن میں common.css پر ایک اور تجربہ کرنے سے باز نہیں آیا۔ آئندہ کوشش کروں گا common.css اپنے تجربات کی زد سے محفوظ رکھوں۔ قصہ مختصر common.css میں موجودہ کوڈ میں ایک تبدیلی درکار ہے:
.infobox {
border: 1px solid #555555;
background-color: #060606;
color: #FFFFFF;
margin-bottom: 0.5em;
margin-left: 1em;
padding: .2em;
float: right;
clear: right;
}
میں آٹھویں سطر میں float: right کو float: left سے تبدیل کر دیا جائے تو وہ خانۂ معلومات کے سانچے جن میں infobox کی class استعمال ہوئی ہے مضمون کی دائیں کی بجائے بائیں طرف نظر آئیں گے۔ تجربے نے ثابت کیا ہے کہ یہ تبدیلیاں ابھی میرے بس میں نہیں۔ شکریہ! حیدر 05:46, 12 جون 2006 (UTC)
جناب میں نے دستخط کیے تھے لیکن آپ کا پیغام میرے پیغام اور دستخط کے بیچ میں آ گیا۔ عزیزمیاں ملاحظہ فرمائیں۔ اس میں استعمال ہونے والے سانچے کو دائیں سے بائیں لانا چاہتا ہوں۔ بس اتنی سی بات! جب میں نے تبدیلی کی تھی تو کوئی اثر نہیں ہوا۔ معلوم نہیں کیوں۔ اس سے پہلے بھی میرے ایسے تجربات ناکام ہو چکے ہیں اس لیے میں نے مزید تجربات کا ارادہ ترک کر دیا۔ حیدر 06:14, 12 جون 2006 (UTC) کہاوتاب ایسی باتیں دیکھ کر ہی تو ہمارا دل کوئی کہاوت کہنے کا چاہتا ہے۔ ٹیمپلیٹ { { اسلام } } کی بناوٹ سے مدد لے کر دیکھیۓ امید ہے افاقہ ہوگا :-) افراز کہاوت آپ اپنے لیے بچا رکھیں۔ { { اسلام } } میں style کو redefine کیا گیا ہے۔ ایسا میں بھی کر سکتا ہوں لیکن اس طرح ہر سانچے میں style کو redefine کرنا پڑے گا جو تکنیکی لحاظ سے موزوں نہیں۔ تمام سانچوں کا مسئلہ اگر محض ایک سطر تبدیل کرنے سے حل ہو جائے تو آپ کی کہاوت کو کیا اعتراض ہے؟ پروگرامنگ کا ایک چھوٹا موٹا پراجیکٹ پکڑیں آپ کو پھر کہاوت اور حقیقت میں فرق کا اندازہ ہو گا۔ حیدر 07:08, 12 جون 2006 (UTC) مسکراہٹ کے جواب میں پتھر آتے ہیںافراز کام کرنا نہیں آتا تو کریں ہی نا ، خرابی تو پیدا مت کریں !!!آج کی بات کے سانچے میں اگر کسی کو تبدیلی کا شوق ہے تو براہ کرم اسمیں پیراگراف نا لگائیں اور LTR opeion کو نہ بگاڑیں جو کہ وثق کیلیۓ بنایا گیا ہے۔ اتنا فالتو وقت نہیں میرے پاس کے روز روز چیک کرتا رہوں اور درست کرتا رہوں ۔ بات واضع ہوگئی ہے نا اب ؟؟؟ افراز کسی کو اگر اعتراز ہو تو۔۔۔شاید اقبال نے کجھ یوں ہی کہا تھا؟ کہ ۔ جدا ہو دین دنیا سے تو رہ جاتی ہے جنگیزی۔ --سیف اللہ جون 2006 (UTC) اب کیا کروںاب اگر آپ نے یہ مصرع میرے لیۓ عرض کیا ہے تو اس سے زیادہ کیا کہ سکتا ہوں کہ شرمندہ ہوں ، آئندہ ایسی جرات نہیں کروں گا۔ باربار آج کی بات میں وثق کا الٹے ہاتھ کا آپشن بگڑ رہا تھا ۔ اگر آپ لوگوں کو کوئی خامی محسوس نہیں ہوتی تو مجھے کیا اعتراض ۔ جو مرضی کوئی کرتا رہے اب میں ٹانگ نہیں اڑاؤں گا۔میں کیا چنگیزی کرونگا صاحب ، میں تو خود روز چنگیزی کا شکار ہوتا رہنے والا آدمی ہوں۔ ایک بار پھر معذرت۔
|